'ماورا امیر ہوگئی'، نکاح کی یادگار ویڈیو محبت کا مرکز
پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کے یادگار لمحات پر مشتمل ویڈیو نے سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان جوڑوں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا ہے جو سالوں سے اپنا ریلیشن شپ اون نہیں کر رہے تھے اور گہری دوستی کے نام کے سائے میں آگے بڑھ رہے تھے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار بھی ان اسٹار جوڑی میں ہوتا ہے جو آن اسکرین اپنی جادوئی کیمسٹری سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب تھے لیکن حقیقی زندگی میں کھل کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتے نہیں دکھ رہے تھے۔
5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر دونوں کی جلد شادی ہوجانے کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دولہا دلہن خاموشی سے اپنی شادی کی تیاری میں مصروف دکھے اور نکاح ہوجانے سے قبل اس حوالے سے کوئی بات منظرِ عام پر نہ لانے کی بھرپور کوشش کی۔
5 فروری کو پہلے شاہی قلعے میں ہونے والے فوٹوشوٹ سے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کرنے والی جوڑی نے اگلی پوسٹ میں نکاح کے وقت لی گئیں یادگار تصاویر شامل کیں جو فینز کو اس تقریب کا آن لائن حصہ بناگئیں۔
اب اس جوڑے کی جانب سے نکاح کے دن کے چند یادگار لمحات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو ماورا کے امیر ہوجانے کی خوشی کو بھرپور انداز میں دکھا رہی ہے۔
اپنے اس سب سے خاص دن پر منٹ گرین دوپٹے میں شرم و حیا کا پیکر بنی ماورا حسین کیلئے امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہنی۔
ویڈیو کے آغاز میں امیر گیلانی سیاہ جوڑے میں ملبوس ہوکر انٹری دیتے دکھے جنہیں ایک خاتون نے آگے بڑھ کر گلے لگایا۔
دوسری جانب ماورا حسین کو انکے والد اور والدہ دائیں اور بائیں جانب سے ہاتھ تھام کر پکڑ کر لاتے نظر آئے جبکہ انکے پیچھے عروہ حسین اور فرحان سعید بھی دکھے۔
نکاح کے وقت ماورا حسین کی دعا کرتے ہوئے ویڈیو شامل کی گئی جبکہ ایجاب و قبول کے بعد امیر گیلانی کا نے پھولوں کی لڑیوں کو ہٹا کر ماورا حسین کو گلے لگانا بھی ویڈیو کا حصہ ہے۔
دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں جو آخر میں دونوں کیمرے کی جانب دکھاتے ہوئے پوز دیتے بھی دکھے۔
فینز کی جانب سے اس مختصر دورانیے پر مشتل ویڈیو کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے کیونکہ اس مختصر سی ویڈیو میں پورا ایونٹ عمدگی سے کوور ہے۔





