فیشن

ماورا حسین کے عروسی جوڑے کی قیمت نے ہوش اڑا دیے

سادگی میں ڈوبا دیسی عروسی جوڑا دلکشی کی حدیں پار کرگیا

Web Desk

ماورا حسین کے عروسی جوڑے کی قیمت نے ہوش اڑا دیے

سادگی میں ڈوبا دیسی عروسی جوڑا دلکشی کی حدیں پار کرگیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین بھولی بھالی و سادگی کی عکاسی کرتی دلہن بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان جوڑوں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا ہے جو سالوں سے اپنا ریلیشن شپ اون نہیں کر رہے تھے اور گہری دوستی کے نام کے سائے میں آگے بڑھ رہے تھے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار بھی ان اسٹار جوڑی میں ہوتا ہے جو آن اسکرین اپنی جادوئی کیمسٹری سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب تھے لیکن حقیقی زندگی میں کھل کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتے نہیں دکھ رہے تھے۔

5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔

شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔

منٹ گرین دوپٹے میں شرم و حیا کا پیکر بنی ماورا حسین کیلئے امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہنی۔

ماورا حسین کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی انکے فینز کیلئے تو توجہ کا مرکز بنی ہیں ساتھ ساتھ فیشن کے متوالے بھی انکے لُک کو تعریفوں کے زیور سے سجاتے دکھے۔

دراصل ماورا حسین اپنے نکاح پر توقع سے بھی زیادہ حسین نظر آئیں کیونکہ انہوں نے اس دن لباس اور زیور بے انتہا حسین پہنا لیکن اس میں سادگی بھی نمایاں تھی۔

ماورا حسین نے تیز رنگ کی بجائے منٹ گریٹ دوپٹہ، ہلکی آسمانی چھوٹی قمیص کے ساتھ لہنگا پہنا جس کا بارڈر گیم چینجر ثابت ہوا کیونکہ لُک کے تیز رنگ اس بارڈر پر بطور چٹا پٹی سجائی گئی۔

جامنی اور تیز گلابی چٹا پٹی نے اس لُک کو وہ روایتی حسن بخشا جو ماورا کو ماضی میں تیار ہونے والی دلہنوں کی دلکشی سے بھی نوازتا دکھا اور سونے پر سہاگہ لہنگے اور چولی پر بنا گوٹا ورک بھی اس کو مزید چار چاند لگا گیا۔

ماورا حسین کے چہرے پر منٹ گرین دوپٹے نے بے انتہا رونق لگائی پھر آسمانی قمیص بھی انکو سوفٹ برائیڈ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی دکھی۔

ماورا حسین کا یہ دلفریبی سے سرشار جوڑا پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ 'رانوز ہیئرلوم' کا تیار کردہ ہے جو ماورا حسین کے نکاح ڈے کو خوبصورت اور ماورا کو حسین ترین دلہن بنانے میں کامیاب رہا۔

اس جوڑے کو پہن کر ماورا حسین پھول کی لڑیوں سے تیار کردہ خاص پردے کی ایک جانب  جب ایجاب و قبول کیلئے امیر گیلانی سے پردہ کرتے ہوئے سامنے بیٹھیں تو کسی حسین پری سے کم نہیں نظر آرہی تھیں۔

اس خوبصورت ڈریس کی قیمت کے حوالے سے جب ڈیزائنر سے پوچھا گیا تو بس یہ بتایا گیا کہ اس ڈریس کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

ماورا کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں :

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام