کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کب فراہم ہوگی؟
جن لوگوں نے آن لائن ٹکٹس بُک کرائے ہیں، انہیں ہارڈ کاپی حاصل کرنا لازم ہے
چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کب فراہم ہوگی؟
جن لوگوں نے آن لائن ٹکٹس بُک کرائے ہیں، انہیں ہارڈ کاپی حاصل کرنا لازم ہے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نے چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی سے جمعہ 7 فروری شام 4 بجے سے دستیاب ہوں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹس 7 فروری سے نجی کوریئر کمپنی کے مقرر کردہ مراکز سے دستیاب ہوں گے، ملک کے 13 شہروں میں نجی کوریئر کمپنی کے 37 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹکٹس دستیاب ہیں۔
پی سی بی کے مطابق جن لوگوں نے آن لائن ٹکٹس بُک کرائے ہیں، انہیں ہارڈ کاپی حاصل کرنا لازم ہے، فزیکل ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر 2024 کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔
چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’


