انفوٹینمنٹ

ماورا کی شادی، جادوئی قسمت والے عثمان مختار پھر چرچوں میں

عثمان مختار ایک اور پاکستانی حسینہ کی شادی کروانے میں کامیاب

Web Desk

ماورا کی شادی، جادوئی قسمت والے عثمان مختار پھر چرچوں میں

عثمان مختار ایک اور پاکستانی حسینہ کی شادی کروانے میں کامیاب

ماورا کی شادی کرواکر جادوئی قسمت والے عثمان مختار پھر چرچوں میں
ماورا کی شادی کرواکر جادوئی قسمت والے عثمان مختار پھر چرچوں میں

پاکستانی اداکار عثمان مختار اس وقت شوبز انڈسٹری میں اپنی جادوئی قسمت کی وجہ سے خوب چرچوں میں ہیں اور اسکی وجہ کسی سے چھپی نہیں رہی ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ ناصرہ بیگم کے بیٹے عثمان مختار نے گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی شوبز کی متعدد حسیناؤں کے ساتھ کام کیا اور انکی ازدواجی قسمت چمکا کر دوسری حسینہ کی جانب بڑھ گئے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فینز اداکاراؤں کو ڈراموں اور فلموں میں تو دلہن بنا دیکھ ہی لیتے ہیں لیکن انہیں حیقیقی زندگی میں دلہن بنتا دیکھنے کی خواہش بھی ضرور ظاہر کرتے ہیں اور انکی اس خواہش کو پُورا کرنے کیلئے عثمان مختار پیش پیش رہتے ہیں۔

عثمان مختار نے سب سے پہلے نیمل خاور کے ساتھ کام کیا اور اسی سال انکی اچانک حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی۔ اس وقت فینز کو بس یہ غم لگا تھا کہ انکا ایزا کی شادی التمش سے نہیں ہوئی جبکہ عثمان مختار خود بھی حقیقی زندگی میں شادی شدہ ہیں۔

ایک سال بعد عثمان مختار نے سارہ خان کے ساتھ ڈراما 'ثبات' میں کام کیا اور وہ بھی فلک شبیر  سے رشۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سارہ خان کی شادی پر چند سوشل میڈیا صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ عثمان مختار کی ایک اور ساتھی اداکارہ کوئی لے اڑا لیکن ایسا ہونا کئی اتفاق نہیں بلکہ کوئی جادوئی معاملہ ہے سپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کے بعد چرچوں میں آیا کیونکہ ڈراما 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں عثمان مختار نے ماہرہ خان اور کبریٰ خان کے ساتھ کام کیا۔

ماہرہ خان کی شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین جادو کے پورے ہونے کا مزید انتظار کرتے ہوئے کبریٰ خان کو دلہن بنتا دیکھنے کے منتظر تھے اور ایسا ہی ہو جب جنوری 2025 میں گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا اعلان کیا اور اب فروری میں شادی کی تقریبات کا آغاز کرچکے ہیں۔

کبریٰ کے جلد دلہن بننے کا اعلان سنتے ہی فینز کو یاد آیا کہ عثمان مختار تو 2024 میں ڈراما 'جفا' میں ماورا حسین اور سحر خان کے ساتھ کام کیا اور اسی اثناء میں کبریٰ خان کے بعد شوبز انڈسٹری کی اگلی دلہنیں اداکارہ ماورہ حسین اور سحر خان کو قرار دیا جانے لگا۔

یہ شور اس وقت مزید بڑھ گیا کہ جب 5 فروری کو ماورا حسین بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر فینز کے ساتھ شیئر کر گئیں۔

ماورا حسین کا امیر گیلانی سے نکاح جہاں فینز کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کرگیا وہیں عثمان مختار کو ایک مرتبہ پھر اپنی جادوئی قسمت پر فخر اور ایک اور حسینہ کی شادی کا سبب بننے پر فخر کرنے کا موقع مل گیا۔

عثمان مختار نے بھی اس موقع کو ایک مرتبہ پھر ہاتھ سے نہ جانے دیتے ہوئے خاص طور پر کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور نوبیاہتی جوڑی کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایسی پوسٹس ری شیئر کرتے دکھے جن میں انکی اس جادوئی قمست اور ماورا اور کبریٰ کی شادی کا بھی کریڈٹ دیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور اکثر کنواری حسینائیں انکو مینشن کر کے یہ لکھتی دکھ رہی ہیں کہ 'عثمان میرے ساتھ کرلیں اگلا ڈراما پلیز، شادی کی عمر نکل رہی ہے'۔

ماورا کے بعد اب عثمان مختار کا اگلا نشانہ یقیناً سحر خان ہی ہیں جو ’جفا‘ میں انکے ساتھ کام کر کے جلد شادی کی ضمانت حاصل کرچکی ہیں۔