ماورا حسین سے متعلق کچھ انجانے حقائق
ماورا حسین کا پاکستانی ڈراموں سے بالی وڈ تک کا سفر

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنے دیرینہ دوست امیر گیلانی سے طویل عرصے تک تعلقات کے بعد اچانک نکاح کر کے نہ صرف اپنے مداحوں بلکہ ساتھی ادکاروں کو بھی حیران کردیا۔
ادکارہ کے نکاح کی مختصر لیکن خوبصورت تقریب 5 فروری کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صرف ان کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
ماورا حسین پاکستانی شوبز کا ایک جانا پہچانا نام تو ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ انہوں نے بالی وڈ کی فلم 'صنم تیری قسم' میں ادکاری کے جوہر دکھا کر بھارتی ناظرین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔
یہاں ہم ماورا حسین کے حوالے سے کچھ ایسے دلچسپ حقائق کا ذکر کررہے ہیں جو شاید آپ کو اس سے قبل معلوم نہ ہوں۔
ماورا حسین کون؟
ماورا حسین کی پیدائش 28 ستمبر 1992 کو پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اسلام آباد منتقل ہوگئے اور وہ وہیں پلی بڑھیں۔
ماورا وہ اداکارہ عروہ حسین کی چھوٹی بہن جبکہ گلوکار و اداکار فرحان سعید کی خواہر نسبتی ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ ان کے انکل ہیں۔
ساتویں جماعت میں ماورا نے اپنے نام کو ایک منفرد انداز دینے کے لیے حسین کے انگریزی میں ہجوں کو Hocane کردیا تھا جس پر اپنے کریئر کے دوران دونوں بہنوں کو خاصی ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ماورا حسین تعلیم:
ماورا نے اپنی ہائی اسکول تعلیم بحریہ کالج اسلام آباد سے حاصل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی۔
تاہم شوبز میں قدم رکھنے کے باوجود ماورا نے نہ صرف تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ معتبر ادارے لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
اداکارہ نے صرف 13 سال کی عمر سے ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 8 ہزار روپے تھی۔
ماورا کا شوبز کریئر:
ماورا ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستانی شوبز کا حصہ ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے اے آر وائی میوزک میں کیا۔
جس کے بعد انہوں نے ٹی وی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کامیڈی ڈرامہ 'کھچڑی سالسہ' سے 2011 میں اداکاری کے ذریعے کیا اور 'ایک تمنا لاحاصل سی' سے شہرت حاصل کی۔
ماورا نے بے شمار مشہور ڈراموں میں کام کیا جس میں 'میں بشریٰ'، 'آہستہ آہستہ'، 'مریم'، 'حاصل'، 'ثبات'، ''داسی'، 'قصہ مہر بانو کا'، 'نیم' اور 'جفا' قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ وہ پاکستانی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2' میں اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے مدِ مقابل نظر آئی تھیں۔
ماورا اور بالی وڈ
ماورا حسین نے 2016 میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور رومانٹک ٹریجڈی فلم 'صنم تیری قسم' میں فلم اسٹار ہرش وردھن رانے کے مدِ مقابل ایک ساؤتھ انڈین لڑکی کے مرکزی کردار کو نبھایا۔
سال 2015 میں ماورا حسین اس وقت ایک بڑے تنازع میں گھر گئی تھیں جب انہوں نے بھارتی پروپیگنڈا فلم 'فینٹم' کی حمایت کی تھی۔
سیف علی خان اور کترینہ کیف کی اس فلم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ہونے کے سبب ملک میں پابندی عائد تھی۔
اس فلم کی حمایت پر ماورا کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں خود ان کی فیلڈ کے نمایاں افراد نے بھی ان کی مخالفت کی تھی۔
ماورا کی منگنی
قبل ازیں 2014 میں ماورا حسین کی ذاتی زندگی اس وقت منظر عام پر آئی جب ان کی منگنی کی خبریں پھیلیں تھیں۔
بتایا گیا تھا کہ ماورا نے اپنے بوائے فرینڈ آمیش اظہر کے ساتھ منگنی کرلی تھی اور انہیں کئی تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ سے سوشل میڈیا پر اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹ کو بھی سنگل سے منگنی شدہ میں بھی بدل دیا تھا۔
تاہم کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد 2015 میں دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی جس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھیں۔
ماورا اور رنبیر کی ڈیٹنگ:
رنبیر کپور کے کترینہ کیف سے بریک اپ کے بعد ان کا نام ماورا سمیت کئی اداکاراؤں سے جوڑا گیا۔
ماورا نے بھی ایک بار کہا تھا کہ وہ بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی دیوانی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا تھا۔
یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کو برلن میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
البتہ جب ماورا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے سختی سے انکار کیا اور کہا تھا کہ 'میرے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، کیونکہ میں کچھ بھی کہوں وہ ان افواہوں کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا، جو لوگ میرے قریب ہیں وہ سچ جانتے ہیں اس لیے مجھے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ماورا اور امیر گیلانی کا ریلیشن شپ
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے پہلی بار پاکستانی ڈراموں سبات اور نیم میں اسکرین شیئر کی تھی اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ْ
جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور ایک ساتھ عوامی مقامات پر نظر آنے نے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا تھا تاہم دونوں نے کبھی بھی ان کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
البتہ ماورا اور امیر نے 5 فروری 2025 کو اپنے نکاح کی مختصر تقریب مسحور کن تصاویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 35 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 46 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 53 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟