فیشن

ماورا حسین کا نکاح لُک پشتینی نکلا، سسرال کی محبت نمایاں

ماورا حسین کے اپنے نکاح کے جوڑے سے جڑے جذبات بیان

Web Desk

ماورا حسین کا نکاح لُک پشتینی نکلا، سسرال کی محبت نمایاں

ماورا حسین کے اپنے نکاح کے جوڑے سے جڑے جذبات بیان

ماورا حسین کے نکاح لُک پشتینی نکالا، سسرال کی محبت نمایاں
ماورا حسین کے نکاح لُک پشتینی نکالا، سسرال کی محبت نمایاں

پاکستانی نوبیاہتی اسٹار ماورا حسین نے اپنے نکاح کے لُک کی خاصیت اور اس میں چھپی خاندانی محبت کے بارے میں جذبانی بیان جاری کردیا۔

 5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔

شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔

ماورا حسین کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی انکے فینز کیلئے تو توجہ کا مرکز بنی ہیں ساتھ ساتھ فیشن کے متوالے بھی انکے لُک کو تعریفوں کے زیور سے نوازتے دکھے۔

دراصل ماورا حسین اپنے نکاح پر توقع سے بھی زیادہ حسین نظر آئیں کیونکہ انہوں نے اس دن لباس اور زیور بے انتہا حسین پہنا لیکن اس میں سادگی بھی نمایاں تھی۔

ماورا حسین نے منٹ گرین دوپٹہ، ہلکی آسمانی فرنٹ اوپن قمیص کے ساتھ لہنگا پہنا جس کے بارڈر پر جامنی اور تیز گلابی چٹا پٹی اس لہنگے کو مزید حسن سے نواز گئی۔

ماورا حسین نے اس دلکش جوڑے کے ساتھ انتہائی سادہ جیولری کا انتخاب کیا اور سبز کرسٹل موتیوں سے تیار کردہ زیور پہنی دکھیں جس میں ٹیکا، جھومر، چھوٹے بُندے اور ہار شامل ہیں۔

فیشن کے متوالوں کی جانب سے ماورا کے اس لُک کو بے تحاشہ پسند کیا جا ہی رہا تھا کہ انہوں نے اس لُک کو مزید تفصیل میں بیان کرتے ہوئے اسے دلکش بنانے والے ایسے راز بتادیے کہ انکا لُک جتنا حسین نظر آرہا تھا اس سے کئی زیادہ خاص نکلا۔

ماورا حسین نے لکھا کہ ' رانو شیئر لومز کے جوڑے میں، میں اپنی نئی روشن زندگی میں ٹوئرل کرتے ہوئے، رانو آنٹی اور جہاں نور آپ دونوں نے میرے خوابوں کے نکاح کے جوڑے کو حقیقت کا روپ دیا ہے، یہ بالکک جادوئی ہے، آپ کا بے انتہا شکریہ'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے اس جوڑے کے ساتھ اپنی ساس کا وہ دوپٹہ پہنا جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور اس کے ساتھ امیر گیلانی کی گرینڈ مدر کی جیولری پہنی جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنی تھی جسکو آدھی صدی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے'۔

ماورا حسین نے مزید بتایا کہ 'مجھے یقین ہے کہ اس سے زیادہ حسین کچھ اور ہو ہی نہیں سکتا اور ان سب کو اس طرح جوڑی دار  بنانے کا کام رانو سے زیادہ بہترین کوئی کر ہی نہیں سکتا تھا'۔

ماورا حسین کا یہ دلفریبی سے سرشار جوڑا پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ 'رانوز ہیئرلوم' کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت کے حوالے سے جب ڈیزائنر سے پوچھا گیا تو بس یہ بتایا گیا کہ اس ڈریس کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

تازہ ترین