انفوٹینمنٹ
رشی کپور فلم ’ ہم تم‘ میں کام کرنے سے کیوں انکاری تھے ؟
2004 کی یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی تھی
رشی کپور فلم ’ ہم تم‘ میں کام کرنے سے کیوں انکاری تھے ؟
2004 کی یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی تھی
2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم تم‘، جو کنال کوہلی کی ہدایتکاری میں بنی، سیف علی خان کے کیریئر میں ایک سنگ میل سمجھی جاتی ہے۔
نہ صرف یہ فلم ایک عرصے بعد ان کی پہلی سولو ہٹ ثابت ہوئی بلکہ اس نے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی جتوایا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رانی مکھرجی تھیں اور یہ آج بھی ایک کلٹ کلاسک مانی جاتی ہے، فلم میں رشی کپور اور رتی اگنی ہوتری نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے،رشی کپور نے فلم میں سیف کے والد کا کردار نبھایا تھا لیکن یہ ایک ت مہمان کردار تھا جس میں صرف سات سین تھے۔
اب ڈائریکٹر کنال کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ جب رشی کپور نے اسکرپٹ سنی تو انہوں نے کم سین ہونے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں نے رشی کپور کو کردار سنایا تو انہوں نے کہا میں یہ نہیں کر رہا، میں نے پوچھا کیوں؟ تو وہ بولے، ‘یہ تو بس ایک گیسٹ اپیئرینس ہے، مجھے نہیں کرنا، کیا بکواس ہے؟ تم نے مجھے صرف سات سین دیے ہیں، میں نہیں کر رہا۔
کنال کوہلی نے پھر انہیں قائل کیا کہ وہ کم از کم سین سن کر فیصلہ کریں اور پھر جب انہوں نے سنے تو بولے ہاں یہ اچھا ہے، یہ بھی اچھا ہے اور پھر کہنے لگے ‘مجھے کچھ اور سین دو، میں صرف گیسٹ اپیئرینس کیوں کروں؟
میں نے کہا ‘سر، میں آپ کو اور سین دے سکتا ہوں مگر آپ صرف اِدھر اُدھر گھومتے نظر آئیں گے، یہاں جب بھی آپ آئیں گے، آپ کا اثر ہوگا، آپ کے ہر سین میں، ہر ڈائیلاگ میں اثر ہوگا، میں دس سین اور ڈال سکتا ہوں مگر وہ بغیر کسی اثر کے ہوں گے، تب وہ بولے، ‘ہاں ٹھیک ہے، چلو کرتے ہیں۔
اسی انٹرویو میں کنال کوہلی نے انکشاف کیا کہ یش چوپڑا نے انہیں اور آدتیہ چوپڑا کو فلم بنانے کے لیے صرف 7.5 کروڑ روپے دیے تھے، کنال کی پچھلی فلم ’مجھ سے دوستی کرو گے‘ بڑے بجٹ پر بنی تھی اور اس میں رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور ریتک روشن تھے لیکن وہ باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس لیے اس بار بجٹ کم رکھا گیا تھا، تاہم ’ہم تم‘ زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



