ہالی ووڈ

کیٹ ونسلیٹ کی 5 مشہور فلمیں کونسی ہیں ؟

کیٹ ونسلیٹ نے اپنے کیرئیر میں ہر قسم کے کردار نبھائے ہیں

Web Desk

کیٹ ونسلیٹ کی 5 مشہور فلمیں کونسی ہیں ؟

کیٹ ونسلیٹ نے اپنے کیرئیر میں ہر قسم کے کردار نبھائے ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

ٹائیٹینک فیم اور ہالی وڈ کی ممتاز اداکارہ کیٹ ونسلیٹ پچھلی تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی چمک دمک دکھا رہی ہیں، انہوں نے رومانوی فلموں سے لیکر سنجیدہ نوعیت کی فلموں تک ہر قسم کے کردار ادا کیے۔

جن میں سے کئی نے ایوارڈز جیتے اور ان کی شاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا،کیٹ ونسلیٹ نے بطور بچوں کے تھیٹر آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پھر نوعمری میں ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیںاور بالآخر 1994 میں انہیں پیٹر جیکسن کی "ہیونلی کریچرز" سے عالمی شہرت ملی۔

ہیونلی کریچرز (1994):

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ فلم کیٹ ونسلیٹ کی پہلی بڑی کامیابی تھی، جو 1954 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے پراکر ہلم قتل کیس پر مبنی تھی، فلم میں کیٹ ونسلیٹ نے جولیٹ ہلم کا کردار ادا کیا جو اپنی دوست پالین پارکر (میلانیا لینسکی) کے ساتھ مل کر پالین کی ماں کو قتل کر دیتی ہے۔

کیٹ ونسلیٹ کو اس فلم کے لیے لندن فلم کریٹکس ، ایمپائر ایوارڈز ،نیوزی لینڈ فلم اینڈ ٹی وی ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

آئرس (2001):

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ فلم ناول نگار آئرس مرڈوک کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں جودی ڈینچ نے بڑی عمر کی آئرس کا کردار ادا کیا جبکہ کیٹ ونسلیٹ نے ان کے جوانی کے دور کی تصویر کشی کی۔

اس فلم کے لیے کیٹ ونسلیٹ کو بہترین معاون اداکارہ کے طور پر آسکر اور گولڈن گلوب کے لیے نامزد کیا گیا، جبکہ یورپین فلم ایوارڈز میں انہوں نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

ملڈریڈ پیئرس (2011):

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ نے ایک ماں کا کردار ادا کیا جو معاشی بحران کے دوران اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوشش کرتی ہے، کیٹ ونسلیٹ نے ایمی اور گولڈن گلوب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

ٹائٹینک (1997):

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ فلم وہ شاہکار ہے جس نے ونسلیٹ کو عالمی سطح پر ایک سپر اسٹار بنا دیا، اس فلم میں انہوں نے روز ڈی وٹ بکیٹر کا کردار نبھایا، جو ایک امیر مگر مجبور لڑکی ہے اور جیک ڈاؤسن (لیونارڈو ڈی کیپریو) کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

ٹائٹینک نے $2.264 بلین کمائے، 14 آسکر نامزدگیاں حاصل کیں اور 11 ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار شامل تھے، تاہم کیٹ ونسلیٹ اپنی کیٹیگری میں جیت نہ سکیں۔

دی ریڈر (2008):

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ فلم ایک پیچیدہ محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ونسلیٹ نے ہینا شمٹز نامی خاتون کا کردار ادا کیا جو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمن گارڈ کے طور پر کام کر چکی ہوتی ہے۔

کیٹ ونسلیٹ کی پرفارمنس کو سراہا گیا اور انہیں بہترین اداکارہ کے طور پر آسکر ایوارڈ ملا۔

کیٹ ونسلیٹ کی وسیع رینج اور انتہائی متاثر کن اداکاری نے انہیں نہ صرف آسکر، گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈز میں بار بار نامزدگیاں دلوائیں، بلکہ وہ ہالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔