انفوٹینمنٹ

ماورا کی شیندی پر عروہ اور فرحان نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

متعدد ڈانس ویڈیوز توجہ سمیٹنے میں کامیاب

Web Desk

ماورا کی شیندی پر عروہ اور فرحان نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

متعدد ڈانس ویڈیوز توجہ سمیٹنے میں کامیاب

ماورا کی شیندی پر عروہ اور  فرحان نے ڈانس فلور پر آگ لگادی

پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شیندی کی تقریب میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے پُجوش رقص سے محفل میں رونق لگادی۔

ماورا حسین کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل رہا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں جسکی وجہ ان کا فلم 'صنم تیری قسم' میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا جانا اور پھر بہترین اداکاری بنا۔

ماورا حسین نے یوں تو متعدد اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن انکا اداکار امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنا خوش آئند ثابت ہوا کیونکہ دونوں نے پوری زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار بھی ان اسٹار جوڑی میں ہوتا ہے جو آن اسکرین اپنی جادوئی کیمسٹری کے سبب فینز کو اس قدر پسند آئے کہ سب انکی حقیقی زندگی میں شادی کی خواہش بھی کرنے لگے جس کو سچ کرتے ہوئے دونوں نے بقیہ زندگی ساتھ گزارنے کا وعدہ کرلیا ہے۔

5 فروری کو دونوں نے نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

ماورا اور امیر گیلانی کے نکاح کا دن یادگار لمحات سے بھرا ہوا نظر آیا جس میں دعا، آنسو، خوشی، مسکراہٹ، بغل گیری، انگوٹھی پہنانا اور محبت کی برسات شامل ہے۔

نکاح کے اگلے روز 6 فروری کو اسٹار جوڑی کی شیندی منعقد کی گئی جو نکاح کی طرح دن میں ہی ہوئی۔

شیندی کے دن ماورا اور امیر گیلانی کے علاوہ چمکنے والی جوڑی عروہ اور فرحان سعید کی ثابت ہوئی جو ایک ساتھ بے انتہا حسین دکھنے کا ریکارڈ بناتے ہوئے دلکش ملبوسات پہنے نظر آئے۔

عروہ حسین رنگ برنگے لہنگا چولی کے ساتھ گلابی دوپٹہ پہنی دکھیں جبکہ فرحان سعید نے سفید شیروانی کوٹ کے ساتھ کُرتا ٹراؤزر پہنا۔

شیندی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں عروہ حسین اور فرحان سعید ڈانس فلور پر اپنے جاندار ڈانس اسٹیپس سے آگ لگاتے دکھے۔

وائرل ویڈیوز میں اسٹار جوڑی بالی وڈ گیت 'ڈھولنا' ، ' کرنٹ لگا رہے' ، 'نچ پنجابی' ، 'تیرے بنا نہ گزارا اے' پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جن میں انکی کیمسٹری سب کو دیوانہ بنانے میں کامیاب ہے۔

ایک ویڈیو میں دونوں پنجابی گانے پر رقص کرتے ہوئے 'نچ پنجابی' پر ناچنے لگے اور خاص طور پر دلہا والوں کی جانب دیکھ کر 'ساری دنیا میں ہٹ ہیں پنجابی' کی لائن پر لپ سنکنگ کی۔

خیال رہے کہ امیر گیلانی کا تعلق ممکنہ طور پر پشتون فیملی سے ہے اور اسی سبب انہوں نے گروم انٹری پشتون گیت پر کی۔

عروہ اور فرحان سعید کا بھارتی گلوکار جوش برار کے پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ساتھ وائرل ہونے والے گیت 'تیرے بنا نہ گزارا اے' پر کیا گیا رقص بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس پر دونوں مست ملنگ ہوکر ناچتے دکھے۔

دونوں کی عرصے بعد خوشی میں ناچتے گاتے وائرل ہونے والی ویڈیوز کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور اسپیشل ریلز مختلف رومانوی گانوں کے ساتھ ایڈٹ کر کے شیئر بھی کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ماورا حسین نے ہلکے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ امیر گیلانی بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے دکھے۔

شیندی کی متعدد وائرل ڈانس ویڈیوز کے علاوہ دلہا دلہن کی انٹری بھی شامل ہے جس میں امیر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ کسی پشتو گانے پر انٹری دینا اور ماورا حسین کا بالی وڈ فلم 'زبیدہ' کے گیت 'دھیمے دھیمے' پر انٹری دینا توجہ سمیٹے بیٹھا ہے۔