وائرل اسٹوریز

ماورا حسین اور امیر گیلانی پہلی مرتبہ کہاں اور کیسے ملے؟

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی یادگار ملاقات

Web Desk

ماورا حسین اور امیر گیلانی پہلی مرتبہ کہاں اور کیسے ملے؟

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی یادگار ملاقات

ایک پانی کی بوتل سے شروع ہونے والی پریم کہانی
ایک پانی کی بوتل سے شروع ہونے والی پریم کہانی

'جوڑے آسمان پر بنتے ہیں' اس کہاوت کو سچ کر کے دکھانے والے پاکستانی اسٹارز امیر گیلانی اور ماورا حسین نے محبت کی سب سے مضبوط سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے۔

نکاح کے بندھن میں بندھ کر یہ جوڑی اپنی زندگی کے اس سفر کا آغاز کرچکے ہیں جو سب سے زیادہ خاص کہلایا جاتا ہے۔

ڈراما 'ثبات' اور 'نیم' میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنی جادوئی کیمسٹری کو حقیقی زندگی میں بھی پاتے ہوئے شادی کی۔

دونوں کے درمیان دوستی صرف دوستی نہیں بلکہ محبت ہے اس پر فینز کو شک تھا لیکن دونوں بس ایک دوسرے کو قریبی دوست قرار دے کر بات آئی گئی کر دیتے تھے لیکن اب 5 فروری دونوں نے عزیز و اقارب کے سامنے ایجاب و قبول کر کے اپنی محبت ایک دوسرے کے نام کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ماورا حسین اور امیر گیلانی اپنے اس ٹکراؤ کا ذکر کرتے نظر آئے جو 'پہلی ملاقات' کا ٹائٹل سمیٹے بیٹھی ہے۔

دراصل ماورا حسین اور امیر گیلانی اپنے ساتھ پہلے ڈرامے 'ثبات' سے قبل ایک ایسی دنیا میں ملے جو کسی فلمی ٹکراؤ جیسی معلوم ہوتی ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی دونوں نے ایل ایل بی کی ڈگری ساتھ حاصل کی ہے لیکن دونوں نے کبھی اس دوران ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی۔

دونوں اس بات کو یاد کر کے اکثر حیران ہوتے ہیں اور اسے کسی فلم کے سین جیسا قرار دیتے ہیں کہ کسی انسٹیٹیوٹ میں ساتھ تھے لیکن کبھی ملے نہیں پر آگے جا کر ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کیا جو 'ثبات' ہے۔

امیر گیلانی نے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'یونیورسٹی میں ہم دونوں کی آپس میں بات نہیں ہوئی کبھی کیونکہ ہمارے دوست الگ تھے' ، اس پر ماورا حسین نے کہا کہ 'میرے کوئی دوست نہیں تھے، میں بس آتی تھی پڑھتی تھی اور چلی جاتی تھی'۔

امیر گیلانی نے بتایا کہ 'ہاں یہ آخر دنوں میں آتی تھیں اور اس وقت تو سب ہی پڑھ رہے ہوتے تھے'۔

ماورا حسین نے بتایا کہ 'ہماری پہلی ملاقات بہت فلمی تھی، ہمارا پیپر تھا اور میں ایگزیم ہال کے باہر پانی خریدنے گئی تھی اور پانی لینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میرے پاس میرا والٹ نہیں ہے، میں اپنے ڈرائیور کو ڈھونڈ رہی تھی کہ کیا کروں اب'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اسی وقت امیر گیلانی نے یہ دیکھ لیا اور انہوں نے کہا کہ 'کوئی بات نہیں ہے میں پیسے دے دیتا ہوں، اور بس یہی ہماری واحد ملاقات تھی یونیورسٹی میں'۔