ماورا کے نکاح لُک پر بھارتی فیشن کریٹک کی شدید تنقید
صوفی موتی والا کو ماورا کے لُک کی برائی کرنا مہنگا پڑگیا
بھارتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر و فیشن کریٹک صوفی موتی والا نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے نکاح لُک پر شدید تنقید کر کے توجہ حاصل کرلی۔
5 فروری کو ماورا حسین اور امیر گیلانی نے لاہور میں منعقدہ اپنے نکاح کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں کو انکے چاہنے والوں کیلئے بے انتہا خوشی کا سبب بن گئیں۔
نکاح کی تصاویر میں ماورا اور امیر گیلانی کی محبت سب سے زیادہ نمایاں تھی جو عشق کی داستان لکھے جانے کی ضمانت دیتی دکھی۔
نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی انکے فینز کیلئے تو توجہ کا مرکز بنی ہیں ساتھ ساتھ فیشن کے متوالے بھی ماورا حسین کے لُک کو تعریفوں کے زیور سے نوازتے دکھے۔
ماورا حسین نے زندگی کے سب سے اہم دن پر لباس اور زیور بے انتہا حسین پہنا لیکن اس میں سادگی بھی نمایاں تھی۔
ماورا حسین نے منٹ گرین دوپٹہ، ہلکی آسمانی فرنٹ اوپن قمیص کے ساتھ لہنگا پہنا جس کے بارڈر پر جامنی اور تیز گلابی چٹا پٹی اس لہنگے کو مزید حسن سے نواز گئی۔
ماورا حسین نے اس دلکش جوڑے کے ساتھ انتہائی سادہ جیولری کا انتخاب کیا اور سبز کرسٹل موتیوں سے تیار کردہ زیور پہنی دکھیں جس میں ٹیکا، جھومر، چھوٹے بُندے اور ہار شامل ہیں۔
سب کے دل جیتنے والے اس نکاح کے لُک کے حوالے سے ماورا حسین نے ایک پوسٹ شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے اس موقع پر اپنی ساس کا دوپٹہ پہنا جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا جس کو ری اسٹور کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر 'رانوز ایئرلوم' نے لہنگا اور قمیص ڈیزان کی جبکہ سبز موتیوں والا سادگی سے سرشار زیور امیر گیلانی کی گرینڈ مدر کا تھا۔
جہاں ماورا حسین کا نکاح پر سسرالی موروثی چیزیں پہنا اور انکا لُک بے انتہا پسند آیا وہیں بھارتی فیشن کریٹک صوفی موتی والا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں وہ ماورا حسین کے لُک پر تبصرہ کرتے دکھے۔
انہوں نے کہا کہ 'ماورا حسین جو ماورا ہوکین کے نام سے بھی پہچانی جاتی ہیں شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انکے نکاح لُک کو تفصیل میں دیکھتے ہیں'۔
اسکے بعد صوفی موتی والا نے کہا کہ 'جب آپ منیش ملہوترا اور سبیاساچی کی دنیا سے باہر زندگی گزاریں تو ایسا ہی ہوتا ہے، ماورا کے جوڑے کے فیبرک کا انتخاب انتہائی خراب ہے، چولی پر بنائی گئی سرخ لکیروں کی وجہ سمجھ نہیں آرہی کیونکہ یہ بُری لگ رہی ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ اس پورے لُک میں واحد چیز جو مجھے پسند آئی وہ دوپٹہ ہے، لیکن مجھے سب سے زیادہ جو بُرا لگا وہ لہنگے پر بنا رنگوں کا کُلاج ہے'۔
صوفی موتی والا کی یہ ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے انکے تبصرے کو ہی شدید تنقید کا نشانہ بنالیا گیا۔
کوئی انہیں 'چٹا پٹی' کو رنگوں کا کلاج کہنے پر عقل کے ناخون لینے کا مشورہ دیتا دکھا تو کوئی ان پر اس لُک سے ماورا کے سسرال کی وابستگی کی خاصیت نظر انداز کرنے پر برہم ہوتا دکھا۔
دیگر سوشل میڈیا نافلوئنسرز بھی ویڈیو بنا کر صوفی موتی والا کو انکے ہی انداز میں اس منفی تبصرے پر تنقید کرتے دکھ رہے ہیں اور اپنی ذاتی رائے بتاتے ہوئے ماورا کا نکاح لُک حسین ترین قرار دے رہے ہیں۔




