سوشل میڈیا

معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پراسرار موت

پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں

Web Desk

معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پراسرار موت

پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں

پشاور سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بتایا جارہا ہے کہ ارباب کی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی اچانک موت پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اور پولیس نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سائیکو ارباب کا شمار ٹک ٹاک کی مشہور شخصیات میں ہوتا تھا، اور وہ اپنے منفرد انداز میں شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے باعث بڑی تعداد میں فالوورز رکھتی تھیں۔

 ان کے  ٹک ٹاک پر 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد فالوورز  ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر ان کی ویڈیوز کو 18.9 ملین لائکس مل چکے تھے۔ وہ ٹک ٹاک پر اپنے تخلیقی مواد، مزاحیہ ویڈیوز اور بولڈ اسٹیٹمنٹس کے باعث کافی مقبول تھیں، اور ان کے مداح بڑی تعداد میں ان کی ویڈیوز دیکھنے کے منتظر رہتے تھے۔

انسٹاگرام کی بات کی جائے تو سائیکو ارباب کے اس پلیٹ فارم پر 31 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے 257 پوسٹس کررکھی ہیں جبکہ انکے اکاؤنٹ سے 95 لوگوں کو فالو کیا جارہا ہے۔

بائیو میں دل ٹوٹ ایموجی کے ساتھ ’نرم دل سے پتھر دل ہونے کا سفر آسان نہیں تھا‘ لکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خاتون ٹک ٹاکر کی موت مبینہ طور پر کسی نشہ آور چیز کے استعمال کی وجہ سے ہوئی، تاہم کچھ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان کی موت کسی طبی پیچیدگی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور شخصیت کی مالک تھیں، اور ان کی اچانک موت سب کے لیے ایک صدمہ ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اہل علاقہ اور قریبی افراد سے بھی بیانات لیے جا رہے ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ 

اس کے علاوہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جو اس کیس کی حقیقت کو مزید واضح کرے گی۔

سائیکو ارباب کی ناگہانی موت کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے فالوورز اور دیگر ٹک ٹاک صارفین اس واقعے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، اور ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے گھر سے کچھ مشکوک اشیاء برآمد ہوئی ہیں، جن کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔

 اس کے علاوہ ان کے موبائل فون کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی آخری سرگرمیوں اور کسی ممکنہ خطرے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

تازہ ترین