یوٹیوب پر فلموں کے شوقین افراد کے لیے نیا سرپرائز
پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا

دنیا کا معروف ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اب اپنے صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرارہا ہے جس سے ویڈیوز کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔
یو ٹیوب کی جانب سے اس سے قبل بھی ایسی ہی سہولت متعارف کرائی جاچکی ہے تاہم اب اسے مزید جدت کے ساتھ لایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔
اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔
پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ آ ہیڈ‘ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد دے گا۔
قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں