انڈیا

گوتم اڈانی نے جیت کی شادی پر دریا دلی کی مثال قائم کردی

گوتم اڈانی نے شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے

Web Desk

گوتم اڈانی نے جیت کی شادی پر دریا دلی کی مثال قائم کردی

گوتم اڈانی نے شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے

گوتم اڈانی نے شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے
گوتم اڈانی نے شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے

بھارت کے بڑے بزنس گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے سب سے چھوٹے صاحبزادے جیت اڈانی کی شادی پر دریا دلی کی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی ہیرے کے تاجر کی بیٹی دیوا جیمین شاہ  سے ہوئی، یہ شادی سادہ، مذہبی اور گجراتی رسم و رواج کے تحت انجام پائی جس میں خاندان اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

لیکن اس شادی میں جس چیز نے سب کی توجہ سمیٹی وہ تھی ایک امیر گھرانے کی سادہ سی شادی جس میں نہ صرف سادگی کو ترجیح دی گئی بلکہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ بھی دیا گیا۔

گزشتہ ماہ مہا کمبھ میلے کے دوران اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی روایتی اور سادگی سے ہوگی۔ اور اپنے اس  وعدے پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے نہ صرف شادی کو ایک سادہ اور نجی تقریب تک محدود رکھا بلکہ 10,000 کروڑ روپے سماجی فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر کے ایک مثال بھی قائم کردی۔

جیت اڈانی کی شادی کی یہ تقریب  احمد آباد کے اڈانی ٹاؤن شپ ’شانتی گرام’ میں منعقد ہوئیں جہاں تمام رسومات جین اور گجراتی ثقافت کے مطابق ادا کی گئیں۔

عطیہ کی رقم کہاں خرچ ہوگی؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عطیہ کی گئی رقم صحت عامہ کیلئے استعمال کی جائے گی جس میں عالمی معیار کے اسپتال اور میڈیکل کالج کی تعمیر نو شامل ہے۔

جبکہ تعلیی اداروں کی تعمیر کیلئے بھی اس رقم کو خرچ کیا جائے گا جسکا مقصد جدید مہارتوں کی تربیت دینے والے عالمی معیار کے انسٹیٹیوٹس قائم کرناہے۔

’منگل سیوا‘ اقدام کا آغاز:

یاد رہے کہ شادی سے دو دن قبل گوتم اڈانی نے 'منگل سیوا' پروگرام کا اعلان کیاتھا جس کے تحت ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی میں 10  لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد جیت اڈانی نے 21  معذور خواتین اور ان کے شوہروں سے ملاقات کر کے اس پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔