چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
حکومت نے وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی

وفاقی حکومت نے رواں ماہ پاکستان کی میزبانی میں منعقد 'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025' کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے یہ اہم فیصلہ پاکستان میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ کی سیکیورٹی کے لیے کیا ہے۔
حکومت نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی 2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کےلیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت ہوگی۔
وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء
واضح رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں