دلچسپ و خاص

پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون وطن واپس روانہ

اونیجا کو کراچی ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز ای کے-603 سے گزشتہ شب روانہ کیا گیا

Web Desk

پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون وطن واپس روانہ

اونیجا کو کراچی ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز ای کے-603 سے گزشتہ شب روانہ کیا گیا

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکہ سے سے آئی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بالآخر 120 دن بعد گزشتہ روز جمعے کی رات کراچی سے واطن واپس روانہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس کی پرواز ای کے 603 سے 7 جنوری کی شب 10 بجے روانہ کیا گیا۔

ان کی روانگی امریکی قونصل خانے اور پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اہلکاروں کی نگرانی میں ہوئی۔

امریکی خاتون کا ویزہ 11 فروری کو ختم ہونا تھا جس کے لیے انہیں امیگریشن آفس کی جانب سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے 6 فروری کو جناح ہسپتال میں ان سے ملاقات کی اور انہیں قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ 11 فروری کے بعد امریکی خاتون کو پاکستان میں زائد المیعاد قیام کی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت خاتون کے خلاف 13/14 فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

امریکی خاتون 6 روز تک کراچی میں واقع جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج علاج رہنے کے بالآخر وطن واپس روانہ ہوگئیں۔

جناح ہسپتال میں شعبہ نفسیات کےسربراہ ڈاکٹر چنی لال نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 'اونیجا ذہنی مریضہ ہیں، ان کی ذہنی کیفیت پر باریک بینی سے غور کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے کئی ماہ سے ادویات کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ جس کے باعث بائی پولر ڈس آرڈر کی علامات ظاہر ہوئی'۔

اونیجا اینڈریو رابنسن کو جمعہ کی شب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوگئیں۔

پسِ منظر

نیو یارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں۔

دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں ندال احمد اور اس کے اہلخانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا اور فلیٹ کو تالا لگا کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے۔

اونیجا نے 28 جنوری کو گارڈن ویسٹ میں قائم ایک عمارت کے پارکنگ ایریا میں 2 دن اور ایک رات دھرنا دیے رکھا۔

گارڈن ویسٹ کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر آنے والی امریکی خاتون کئی روز تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

امریکی خاتون کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹی وی چینلز اور یو ٹیوبرز کا تناتا بند گیا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین بھی تنگ آگئے تھے۔

انہیں ایک ویلفیئر ادارے نے پناہ دی تھی جہاں طبیعت خراب ہونے پر خاتون کو چند روز قبل جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا اور اُن میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بالآخر وہ گزشتہ روز جمعے کی شب اپنی ناکام محبت کو خیر باد کہہ کر براستہ دبئی سے امریکا روانہ ہوگئیں۔

تازہ ترین