فیشن

نیمل خاور کا لاکھوں کا لہنگا چولی توجہ کا مرکز

نیمل خاور کی دلکشی کے چرچے پھر سے کیوں ہونے لگے؟

Web Desk

نیمل خاور کا لاکھوں کا لہنگا چولی توجہ کا مرکز

نیمل خاور کی دلکشی کے چرچے پھر سے کیوں ہونے لگے؟

نیمل خاور کا لاکھوں کا لہنگا چولی توجہ کا مرکز
نیمل خاور کا لاکھوں کا لہنگا چولی توجہ کا مرکز

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور کی حسین لہنگا چولی میں دلفریب ادائیں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ڈراما 'انا' میں اپنی خوبصورتی اور اداکار عثمان مختار کے ساتھ جادوئی کیمسٹری کے باعث شہرت پانے والی اداکارہ نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔

نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی ازدواجی زندگی میں بے حد خوش نظر آئیں۔

نیمل خاور کی فین فالوئنگ انکی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی اور دلکشی کی وجہ سے ہی ہے۔ 

انکے دلفریب نین نقش اور پھر اس پر چہرے کی معصومیت سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں نیمل خاور اپنی ہی دلکشی پر ناز کرتی دکھ رہی ہیں اور جوڑے کو پہن کر کافی حد تک فلیکس کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

نیمل خاور  اس ویڈیو میں پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کا تیار کردہ جوڑا پہنی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا دکھ رہا ہے۔

حسین ریہار کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی حیران کن قیمت بھی دیکھی جاسکتی ہے جو سب کے ہوش اڑا دینے کی قابلیت رکھتی ہے۔

اس حسین جوڑے کا نام 'نیلم' ہے اور اس کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے ہے جو اسے مہنگے جوڑوں کی فہرست میں شامل کروا رہی ہے۔