ہالی ووڈ

فلم’مشن امپاسبل‘ میں اسٹنٹ کرتے ہوئےکئی بار بیہوش ہوا، ٹام کروز

ٹام کروز اپنی جسمانی طاقت کی ہر حدود کو آزمانے کے لیے جانے جاتے ہیں

Web Desk

فلم’مشن امپاسبل‘ میں اسٹنٹ کرتے ہوئےکئی بار بیہوش ہوا، ٹام کروز

ٹام کروز اپنی جسمانی طاقت کی ہر حدود کو آزمانے کے لیے جانے جاتے ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عزم کے لیے مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کرداروں کے لیے کس حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ 

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ "مشن: امپاسبل – دی فائنل ریکننگ" کی شوٹنگ کے دوران ایک انتہائی خطرناک ایکشن سین کرتے ہوئے وہ کئی بار بے ہوش ہوئے تھے۔

اپنی جسمانی طاقت کو آزمانے کے لیے مشہور ٹام کروز نے اس خطرناک تجربے کے بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا۔

فلم کے ٹیزر ٹریلر میں دکھائے گئے ایک نمایاں اسٹنٹ میں ٹام کروز کو ایک چھوٹے طیارے سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جب کہ جہاز آسمان میں 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

یہ ہائی اسپیڈ اسٹنٹ، جس میں ٹام کروز کا چہرہ 120 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر تیز ہوا کے سامنے تھا،اداکار کے لیے ایک زبردست چیلنج تھا۔

ٹام کروز نے بتایا جب آپ اپنا چہرہ 120 سے 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باہر نکالتے ہیں، تو آپ کو آکسیجن نہیں ملتی۔

اس لیے مجھے اپنے سانس لینے کی تربیت لینا پڑی، کئی بار ایسا ہوا کہ میں جسمانی طور پر بے ہوش ہو گیا اور کاک پٹ میں واپس جانے کے قابل نہیں تھا۔

یہ سنسنی خیز سین فلم کے سب سے زبردست لمحات میں شامل ہوگا اور ٹام کروز کے مداحوں کے لیے یہ حیرت کی بات نہیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں "مشن: امپاسبل" سیریز میں بھی کئی خطرناک اسٹنٹس کیے ہیں۔

ہدایتکار کرسٹوفر مک کوئری، جو کئی "مشن: امپاسبل" فلموں میں ٹام کروز کے ساتھ کام کر چکے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ اس فلم سیریز کے اس آخری حصے میں پہلے سے بھی زیادہ حیران کن اسٹنٹس ہوں گے۔

انہوں نے کہافلم میں ایسے اسٹنٹس ہیں جو آپ کے دماغ کو ماؤف کر دیں گے، ٹام کروز نے اس فلم کے سیٹ پر ہر روز اپنی پچھلی کارکردگی سے آگے بڑھنے کی کوشش کی اور کچھ ایسے خطرناک اسٹنٹس کیے جنہیں دیکھ کر حیرت سے منہ کھل جائے گا۔

ہدایتکار کرسٹوفر مک کوئری نے ایک اور اسٹنٹ کے بارے میں بھی اشارہ دیا، جسے انہوں نے اتنا بھیانک قرار دیا کہ اس کو سوچ کر بھی گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔

ٹام کروز کا خطرناک اسٹنٹس کرنے کا جنون انہیں ہالی ووڈ میں ایک لیجنڈری حیثیت دے چکا ہے لیکن اس کی وجہ سے انہیں کئی جسمانی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

چاہے وہ دبئی کے برج خلیفہ پر چڑھنا ہو، چھ منٹ سے زیادہ دیر تک پانی کے نیچے سانس روکنا ہو، یا "ٹاپ گن: میورک" میں سپر سونک فائٹر جیٹس کا سامنا کرنا ہو، ٹام کروز کی انتہائی مشکل مناظر کرنے کی محبت ان کے کیریئر کا ایک نمایاں پہلو بن چکی ہے۔

ماضی میں بھی، وہ ٹیک آف کے دوران ایک ہوائی جہاز سے لٹک چکے ہیں، ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود سیکڑوں اسکائی ڈائیو کر چکے ہیں اور متعدد بار اپنی جسمانی صلاحیتوں کی آخری حدوں کو آزما چکے ہیں۔