کھیل
قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کی اپنی بتی گُل ہو گئی
فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 35 منٹ تک روکنا پڑا
قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کی اپنی بتی گُل ہو گئی
فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 35 منٹ تک روکنا پڑا
پاکستان کے نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کا اپنا اسٹیڈیم ناقص انتطامات کسے سبب جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔
بھارتی شہر کٹک کے باراباتی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دوسری اننگز کے ساتویں اوور میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا۔
انگلینڈ کی جانب سے 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ ساتویں اوور میں کلاک ٹاور کے قریب لگی ایک فلڈ لائٹ بند ہوگئی، جس سے میدان میں روشنی کم ہوگئی اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ میں یہ مسئلہ پہلی بار شام سوا 6 بجے سامنے آیا جب کچھ فلڈ لائٹس لمحہ بھر کے لیے بند ہو گئیں، تاہم جیسے ہی انگلش پیسر ثاقب محمود نے روہت شرما کو گیند کروانے کی تیاری کی تو بجلی بحال ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد روشنی مکمل طور پر گل ہوگئی جس سے کھلاڑی مایوس ہوگئے اور امپائرز نے فوری طور پر کھیل روک دیا۔
گراؤنڈ میں اندھیرے کی وجہ سے سیکڑوں تماشائی بھی بےچین نظر آئے جنہوں نے اپنے موبائل فونز کی فلیش لائٹس آن کر کے فلڈ لائٹس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران شائقین کی جانب سے بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور ان کے بےقابو ہونے پر اسٹیڈیم کے دروازوں پر موجود پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
انتظامیہ کا مؤقف
فلڈ لائٹس کی خرابی پر منتظمین کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ فلڈ لائٹس کے ساتھ منسلک جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے کلاک ٹاور کے پیچھے والے مخصوص اسٹینڈ کی لائٹس بند ہو گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بیک اپ جنریٹر کو آن کیا لیکن ایک جنریٹر سے دوسرے جنریٹر میں کنکشن منتقل کرنے میں وقت لگا، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلڈ لائٹس کی ٹیسٹنگ کا عمل گزشتہ 5 دن سے چل رہا ہے، یہ تمام گراؤنڈ میں ایک معمول کی چیز ہے، تاہم ان 5 دنوں میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours




