مزیدار مشروم اینڈ چیز آملیٹ کیسے بنائیں؟
مکھن یا تیل کو فرائی پین میں گرم کریں

روزانہ کے مصروف شیڈول کے باعث ہم اپنے کھانے کو نظر انداز کردیتے ہیں، خاص طور پر ناشتے کو، جو ہماری صحت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔
انسانی جسم کے لیے سب سے بہتر بھاری یعنی بہت سارا ناشتہ کرنا ہے، کیوں کہ اس سے پورے دن جسم کو تازہ رہنے کی طاقت ملتی ہے۔
ویسے تو مصروف شیڈول کے باعث ہر روز بہت بہتر اور مکمل ناشتہ بنانا آسان نہیں، لیکن چھٹی کے دنوں میں اگر کچھ وقت باورچی خانے میں گزار کر نئے انداز کا ناشتہ بنایا جائے تو ہر روز کی طرح عام سا انڈہ کھانے سے کچھ مختلف مل سکتا ہے۔
مشروم اینڈ چیز آملیٹ :
اجزاء :
6 انڈے
1 کپ کٹے ہوئے مشروم، (نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ملائے ہوئے)
1 کپ موزیریلا چیز
½ ٹماٹر چھوٹے حصوں میں کٹے ہوئے
1 کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی ہری مرچ
2 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا دھنیا
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
2 کھانے کے چمچ مکھن یا تیل
ترکیب :
انڈوں کو بڑے پیالے میں پھینٹ لیں، چیز کے علاوہ تمام اجزاء شامل کریں اور اچھے سے ملالیں۔
چیز کو فریج میں ٹھنڈا رکھیں۔
مکھن یا تیل کو فرائی پین میں گرم کریں، اس میں انڈہ شامل کریں، ہلکی آنچ پر ملاتے رہیں، ایک منٹ تک پکائیں، انڈے کو مکمل پکنے پر اسے دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھ دیں، اس پر چیز کا چھڑکاؤ کریں، جس کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ کردیں تاکہ چیز انڈے پر پگھل جائے۔
پلیٹ میں نکال کر اس کے حصے کرکے پیش کریں۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں