فوڈ

آج کھانے میں بنائیں چٹ پٹی مکس سبزی

اسے چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں

Web Desk

آج کھانے میں بنائیں چٹ پٹی مکس سبزی

اسے چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں

اسکرین گرہب
اسکرین گرہب

اجزاء :

 پیاز 1 عدد

 4 سے 5 ہری مرچ

 ٹماٹر 4 عدد

 مٹر 3 پاؤ

 گاجر آدھا کلو

 آلو ½ کلو

 1 شملہ مرچ

 پھول گوبھی

 نمک حسب ذائقہ

 تیل 1 کپ

 ادرک لہسن 2 چمچ

 کٹی لال مرچ 1 چمچ

 لال مرچ 1 چمچ

 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

 زیرہ 1 چمچ

 نمک آدھا چائے کا چمچ

 چکن پاؤڈر 1 چمچ

 کڑاہی گوشت مصالحہ 1 چمچ

 کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب :

سب سے پہلے ایک برتن میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ کو 5 سے 7 منٹ 1 گلاس پانی کے ساتھ ابال لیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد پیس کر پیسٹ بنا کے رکھ دیں۔

اب دوسرے برتن میں پانی بھر کر اس میں مٹر، گاجر، آلو، پھول گوبھی اور آخر میں شملہ مرچ اور نمک ڈال کر ابال لیں اور چھان کر رکھ دیں۔

مکس سبزی بنانے کے لیئے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے کڑکڑا لیں، اسکے بعد پیاز ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

5 منٹ بعد اس میں ہلدی، نمک، زیرہ، لال مرچ، کٹی مرچ، چکن پاؤڈر اور کڑاہی مصالحہ ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے، پھر اس میں ابلی ہوئی سبزیاں شامل کر کے پکائیں۔

5 سے 7 منٹ پکانے کے بعد اس میں کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ آخر میں ادرک ، ہرا دھنیا اور مرچ شامل کر کے چولہا بند کردیں۔

لیجیئے مزیدار مکس سبزی تیار ہے! اسے چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

تازہ ترین