چیٹ جی پی ٹی کے سرچ انجن تک اب رسائی آسان
یٹ جی پی ٹی نے اپنا سرچ انجن اکتوبر 2024 میں متعارف کرایا تھا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے سرچ انجن کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس کے بعد اب ہر صارف اسے گوگل کی طرح کھول کر استعمال کر سکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی نے اکتوبر 2024 میں اپنا سرچ انجن متعارف کرایا تھا، جسے ابتدا میں محدود فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا اور بعد ازاں کچھ اضافی سہولتیں فیس کے عوض فراہم کی گئیں۔
دسمبر 2024 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سرچ انجن کو مزید سہل اور عام صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر کام کر رہی ہے۔
اب اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے اپنے سرچ انجن پر اکاؤنٹ بنانے کی شرط مکمل طور پر ختم کر دی ہے، جس کے بعد ہر کوئی اسے کسی بھی ویب براؤزر پر کھول کر باآسانی استعمال کر سکتا ہے۔
اس جدید اپڈیٹ کے بعد صارفین چیٹ جی پی ٹی کے سرچ انجن کو بغیر کسی لاگ ان کے براہ راست استعمال کر سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا سرچ انجن نہ صرف عام سرچ کے لیے بہتر ہے بلکہ یہ جدید ترین اے آئی ٹولز سے لیس ہے، جو صارفین کو تحریری مواد کے ساتھ ساتھ وائس سرچ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب صارفین صرف ٹائپنگ تک محدود نہیں، بلکہ اپنی آواز کے ذریعے بھی مطلوبہ معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوپن اے آئی اپنی مارکیٹ میں چینی حریف کمپنی ڈیپ سیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چونکہ چینی کمپنی اپنے تمام فیچرز مکمل طور پر مفت فراہم کر رہی ہے، اس لیے چیٹ جی پی ٹی بھی اپنے مختلف فیچرز کو عام صارفین کے لیے کھول کر مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھنے کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔
حال ہی میں کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی اے آئی بوٹ کا نیا ورژن بھی مفت میں متعارف کرایا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور اپنے اثر و رسوخ کو مزید بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں