ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ہانیہ عامر کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بے حد مقبول ہو چکی ہیں۔ ان کی دلکش اداکاری اور منفرد انداز نے انہیں سرحد کے دونوں طرف لاکھوں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔
خاص طور پر ان کے حالیہ ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار نے بھارتی ناظرین کے دلوں میں بھی جگہ بنا لی۔ ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بے حد پذیرائی مل رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہر جگہ ہیں۔
حال ہی میں، ہانیہ عامر نے لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمان شرکت کی، جہاں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں کسی اچھے اور معیاری پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور بالی وڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے تھے۔ انہوں نے نہ صرف ہانیہ کو بالی ووڈ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ خاص طور پر کہا کہ وہ انہیں سلمان خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بے حد پسند ہیں، وہ بہت چلبلی اور شاندار اداکارہ ہیں۔ میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ وہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں اور اس کے ساتھ کام کریں۔ آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کریں، آپ دونوں کی جوڑی لاجواب لگے گی۔‘
راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد ہانیہ عامر کے مداح بے حد پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی ہانیہ عامر کو بالی ووڈ میں کوئی بڑا پروجیکٹ ملتا ہے یا نہیں، لیکن ایک بات طے ہے کہ ان کی شہرت اور صلاحیت انہیں سرحدوں کی قید سے آزاد کر کے عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہے۔
-
فوڈ 6 منٹ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 37 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 1 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا