انفوٹینمنٹ

سارہ نیلم کو کیسے ہمسفر کی تلاش؟

خوبصورتی صرف چہرے سے نہیں بلکہ لباس اور شخصیت کے انداز سے جھلکتی ہے

Web Desk

سارہ نیلم کو کیسے ہمسفر کی تلاش؟

خوبصورتی صرف چہرے سے نہیں بلکہ لباس اور شخصیت کے انداز سے جھلکتی ہے

سارہ نیلم کو کیسے ہمسفر کی تلاش؟

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ وہ دولت سے زیادہ عزت کو اہمیت دیتی ہیں اور ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کی قدر کرے۔

ایک انٹرویو میں سارہ نیلم نے اپنی ذاتی زندگی اور جیون ساتھی کے انتخاب سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

 میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص ان کی تعریف کرے تو وہ کیا ردِعمل دیتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انسٹاگرام پر انہیں اکثر غیر سنجیدہ اور فضول پیغامات موصول ہوتے ہیں، جہاں لوگ انہیں کافی پینے کی دعوت دیتے ہیں، کچھ شادی کی پیشکش کرتے ہیں اور یہاں تک کہ یہ پوچھتے ہیں کہ رشتہ کہاں بھیجنا ہے۔

سارہ نیلم نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک شادی کے لیے سب سے اہم چیز عزت ہے، اور وہ کسی ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنائیں گی جو چاہے غیر معمولی خوبصورت نہ ہو، لیکن عزت و احترام کرنا جانتا ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو لڑکے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں، ان میں اکثر انا زیادہ پائی جاتی ہے، جبکہ اگر لڑکی اچھی ہو تو وہ رشتے کو زیادہ بہتر طریقے سے سنبھال سکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایسے ہمسفر کی خواہش رکھتی ہیں جس کا ڈریسنگ سینس بہترین ہو، کیونکہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ باہر جائیں تو لوگ ان کی جوڑی کی تعریف کریں۔ 

سارہ نیلم کا کہنا تھا کہ خوبصورتی صرف چہرے سے نہیں بلکہ لباس اور شخصیت کے انداز سے جھلکتی ہے۔ اگر کسی شخص کو اچھے طریقے سے تیار ہونے کا سلیقہ آتا ہو، تو سادہ اور مناسب قیمت والے کپڑے بھی خوبصورت لگ سکتے ہیں۔

سارہ نیلم کے مطابق، رشتے میں محبت سے زیادہ عزت اور عزت سے زیادہ ہم آہنگی ضروری ہے۔ ان کے نزدیک، ایک اچھا جیون ساتھی وہی ہو سکتا ہے جو دل سے احترام کرے، خواہ وہ ظاہری طور پر کتنا ہی سادہ کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین