انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر بھی راکھی ساونت کو لینے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کا کراچی ایئرپورٹ سے راکھی کیلئے پیغام جاری

Web Desk

ہانیہ عامر بھی راکھی ساونت کو لینے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں

ہانیہ عامر کا کراچی ایئرپورٹ سے راکھی کیلئے پیغام جاری

ہانیہ عامر بھی راکھی ساونت کو لینے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں
ہانیہ عامر بھی راکھی ساونت کو لینے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بالی وڈ کی سب سے متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستان خوش آمدید کہنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

ہانیہ عامر پاکستان کی ایسی اداکارہ ہیں جن کو بھارت میں بھی بے انتہا محبت مل رہی جسکی وجہ انکی خوبصورتی، معصومانہ اداکاری، مشہور ڈرامے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ کانٹینٹ ہے۔

ہانیہ عامر کو گزشتہ چند ہفتے قبل بالی وڈ کی ڈراما کوئین قرار دی جانے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پہلے ڈانس چیلنج دیا پھر انکو اپنی پسندیدہ اداکارہ بھی قرار دے دیا۔

راکھی نے یہ پیغام بھیجا تھا کہ وہ پاکستان آرہی ہیں ہانیہ عامر سے ملنے جس کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ نے آنکھوں کو ملتے ہوئے مدہوشی کی حالت میں راکھی کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ 'سب کو گڈ مارننگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی کافی غمگین تھی لیکن پھر راکھی جی میری زندگی میں آئیں، راکھی جی، میں ایئرپورٹ پر آپ کو لینے آ رہی ہوں’۔

اس کے بعد راکھی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک سڑک پر گھومتی دکھیں اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ لاہور پہنچ گئی ہیں لیکن ہانیہ ان کو لینے نہیں آئی ہیں لیکن اس ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں تھی کیونکہ راکھی ابھی پاکستان پہنچی نہیں ہیں۔

ہانیہ عامر نے اب اس معاملے کو پھر سے ہائی لائیٹ کرواتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اچھا وقت گزارتی اور پھر ایئرپورٹ پر انہیں چھوڑنے جاتی بھی دکھیں۔

ان ہی تصاویر میں ہانیہ عامر نے ایک ایسی تصویر بھی شامل کی جس میں وہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑی نظر آئیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ میں ایک بورڈ پکڑ رکھا تھا جو اصل میں توجہ کا مرکز بن گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس بورڈ پر لکھا تھا 'راکھی جی، میں یہاں ہوں'، جو ہانیہ اور راکھی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کو مزید بڑھا گیا۔

ممکنہ طور پر اب ہانیہ عامر کے اس بورڈ کو دیکھنے کے بعد اب راکھی ساونت بھی کوئی نیا پیغام بھیجیں گی۔

تازہ ترین