انفوٹینمنٹ

زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات

سنیل شیٹی کو حرا مانی اور زارا نور کہاں ملیں؟

Web Desk

زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات

سنیل شیٹی کو حرا مانی اور زارا نور کہاں ملیں؟

زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات

پاکستانی شوبز حسیناؤں حرا مانی اور زارا نور عباس کی بالی وڈ اسٹار سنیل شیٹی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فلم 'دھڑکن' میں 'دیو' کا کردار نبھانے والے سنیل شیٹی کو کون بالی وڈ متوالا نہیں جانتا کیونکہ اس ہیرو نے اپنی اداکاری، ایکشن، اور منفرد لہجے سے سب کو اپنا دیوانہ بنایا جبکہ لُکس میں سنیل شیٹی کو ہیرو کے اسٹینڈرڈز پر اترنے والے فیچرز نہیں ملے تھے پر انہوں نے اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے۔

سنجیدہ اداکاری کے علاوہ جب سنیل شیٹی فلم 'ہیرا پھیری' میں 'شام' کا کردار نبھاتے دکھے تو انکی بھولی بھالی اداکاری دیکھ کر فلم بینوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔

سنیل شیٹی کی سوشل میڈیا پر چند ایسی تصاویر زیرِ گردش ہیں جو بھارتیوں سے زیادہ پاکستانی فینز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دراصل وائرل ہونے والی تصاویر میں سنیل شیٹی کو پاکستانی حسیناؤں کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں حرا مانی، زارا نور عباس اور سعدیہ خان شامل ہیں۔

سنیل شیٹی کی پاکستانی حسیناؤں سے ہونے والی اس ملاقات کی وجہ نہ بھارت اور نہ پاکستان بلکہ دبئی میں ہوئی جہاں وہ ایک ریئل اسٹیٹ گرینڈ لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے پہنچے۔

سعدیہ خان کی تصویر اسی تقریب میں لی گئی جبکہ زارا نور عباس اور حرا مانی کی تصاویر ممکنہ طور پر اس ایونٹ کے دوران نہیں لی گئیں۔


تازہ ترین