کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے سے محروم کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں
چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے سے محروم کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں
رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی 'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025' کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔
ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco
ایونٹ کو لائیو اسٹریم کریں گے، جس کے لائیو اسٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔
بھارتی شائیقین کے لیے Disney + Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔
برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے لائیو میچز فاکس اسپورٹس، اسکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے جبکہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی میچز لائیو دیکھے جاسکتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء
واضح رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message




