دلچسپ و خاص

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی بھی کردی ہے

Web Desk

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی بھی کردی ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی تاہم اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

لہٰذا چاند نظر آنے کا امکان یکم مارچ کو ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں عالمی میڈیا کیجانب سے پہلے ہی پیشگوئی کی جاچکی ہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

علاوہ ازیں ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم یہ واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

رمضان المبارک

واضح رہے کہ رمضان اسلامی کلینڈر کا مقدس ترین مہینہ ہے، مسلمانوں کے لئے اس پورے مہینے ميں روزے رکھنے فرض ہيں۔

شب قدر بھی اسی مہینے میں آتی ہے، مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق اس رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔ 

اس مہینے کی اہم ترین عبادت‌ میں روزہ رکھنا، قرآن مجید کی تلاوت، شب قدر کی راتوں میں شب بیداری کرنا، دعا و استغفار، مؤمنین کو افطاری دینا اور فقیروں اور حاجتمندں کی مدد کرنا شامل ہے۔

تازہ ترین