کراچی کی 16 سالہ طالبہ نے سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنالیا
3 دن میں تیار کیے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے

کراچی کی 16 سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر بنا کر دنیا کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 دن میں تیار کیے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اے آئی کی تعلیم کیلئے کراچی میں واقع 'ریحان اللہ والا اسکول' کی طالبہ ماہ روز کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان بولنے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے سندھی کیلکولیٹر ڈزائن کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والی بڑی آبادی اعلیٰ تعلیم سے محروم ہے جن کو صرف سندھی زبان بولنی اور سمجھ میں آتی ہے، یہ کیلکولیٹر ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ڈیزائن کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیلکولیٹر بنانےمیں چیٹ جی پی اور دیگر ٹیکنالوجیز کی مدد حاصل کی ہے، اگرحکومت دلچسپی لے تو اس کیلکولیٹر کا کمرشل استعمال بھی کیاجاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے آئی اسکول میں طلبہ کو دوران تعلیم ہی کمانا سکھاتے ہیں، اس اسکول میں کتاب اور پینسل نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ جدید تعلیمی ماڈل اپناتے ہوئے روایتی کتابوں کی جگہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسمارٹ ڈیوائسز نے لے لی ہے، ہر طالب علم اپنی دلچسپی اور رفتار کے مطابق کچھ نیا کر رہا ہے۔
ماہ روز کا ماننا ہے کہ 'آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ اسکلز کی اہمیت ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور ہنر سیکھ کر کما سکتے ہیں اور کامیاب ہوسکتے ہیں، اس وقت بھی میں ڈالرز میں کما رہی ہوں جبکہ میرا اپنا چینل بھی ہے'۔
پبلک اسپیکر بننے کی خواہشمند ماہ روز رشین کلچرل اینڈ سائنس سینٹرسے انعام یافتہ ہیں اور تقریری مقابلوں میں بھی ایوارڈز حاصل کررکھے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ صرف ڈگریوں کا انتظار کرنے کی بجائے مہارتیں سیکھیں اور فوراً کام شروع کریں۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں