کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
دونوں نئی فلموں کے ساتھ ہی شہرہ آفاق فلم ’انٹرسٹیلر‘ بھارت میں ری ریلیز کی گئی ہے

بھارت میں معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولان کی شہرہ آفاق فلم ’انٹرسٹیلر‘ ری ریلیز کی گئی ہے جس نے حیران کُن طور پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی 2 نئی فلموں 'لوویاپا' اور 'بیڈایس روی کمار' کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔
کرسٹوفر نولان کی یہ فلم ایک دہائی قبل 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے باوجود اسے ری ریلیز پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بھارتی سینما گھروں میں 'انٹرسٹیلر' نے 10 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ ہمیش ریشمیا کی 'بیڈایس روی کمار' 6 کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' اب تک محض 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کما سکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ باکس آفس پر کم بزنس کے باوجود 'بیڈایس روی کمار' اب بھی ہمیش ریشمیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بننے کے قریب ہے۔
دوسری جانب 'لوویاپا' جنید خان اور خوشی کپور ڈیبیو فلم تھی لیکن تاحال باکس آفس پر کوئی غیرمعمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
نئی فلموں کے برعکس 'انٹرسٹیلر' کی ری ریلیز کی کامیابی بھارتی باکس آفس کے بدلتے رجحان کو نمایاں کرتی ہے اور فلمی شائقین کی بدلتی ترجیحات کے بارے میں بھی فلم میکرز کو اِس سے بہت کچھ سیکھنے کا مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فلم 'لوویاپا' میں جنید خان اور خوشی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جو مشہور تامل فلم"لوو ٹوڈے" کا ری میک ہے۔
دوسری جانب ہمیش ریشمیا کی 'بیڈایس روی کمار' ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے اور اس فلم کے ذریعے معروف موسیقار ہیمیش ریشمیا نے اداکاری کی دنیا میں واپسی کی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 38 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 50 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 56 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟