فلم / ٹی وی

وہ 5 فلمیں جنہوں نے ویب سیریز کی دنیا میں ہلچل مچا دی

ان فلموں کو دیکھنے کیلئے ضرور وقت مقرر کرلیں

Web Desk

وہ 5 فلمیں جنہوں نے ویب سیریز کی دنیا میں ہلچل مچا دی

ان فلموں کو دیکھنے کیلئے ضرور وقت مقرر کرلیں

ان فلموں کو دیکھنے کیلئے ضرور وقت مقرر کرلیں
ان فلموں کو دیکھنے کیلئے ضرور وقت مقرر کرلیں

ہر فلم کوئی نہ کوئی کہانی لیے اسکرین پر نمودار ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی یہ کہانیاں ناظرین کے دل چھوجانے میں کامیاب ہوجاتی تو کبھی کبھی فلم میں بور کردینے والے لمحات فلم پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

لیکن یہاں آج ہم چند ایسی فلموں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو نہ صرف کہانی میں بے مثال ہیں بلکہ ہر ایکشن اور ڈائیلاگ آپکو اسکرین سے جڑے رہنے پر مجبور کردینے کیلئے کافی ہوگا۔

حرام خور:

تو پھر آئیے سب سے پہلے سال 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’حرام خور’ کا ذکر کرتے ہیں جسکی ہدایت کے فرائض شلوک شرما  نے ادا کیے۔

اس فلم کے اہم کرداروں میں  نوازالدین صدیقی اور شویتا ترپاٹھی کا نام صف اول ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واحد فلم ہے جو صرف 16 دنوں میں فلمائی گئی اس فلم کا پریمیئر 21ویں نیویارک انڈین فلم فیسٹیول اور انڈین فلم فیسٹیول آف لاس اینجلس میں ہوا تھا۔

فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ ایک  چھوٹے سے قصبے میں رہنے والی  14 سالہ طالبہ(شیوتا ترپاٹھی) اور ٹیوشن ٹیچر نوازالدین صدیقی کے درمیان تعلقات پرمبنی ہے۔ جو ہر سین میں سنسنی خیز مناظر لیے ناظرین کے رونگٹے کھڑے کردینے کیلئے کافی ہے۔

دی اسٹوری ٹیلر:

اس فہرست میں فلم ’دی اسٹوری ٹیلر’ بھی شامل ہے  جسکے ہدایت کار اننت مہادیون ہیں۔اس فلم میں اگرچہ کہ حقیقت میں گجراتی پس منظر رکھنے والے پریش راول کو ایک ذہین بنگالی کے کردار میں کاسٹ کرنا، اور عدیل حسین کو ایک نیند کے لیے تڑپتے بزنس مین کے طور پر پیش کرنا غیر روایتی محسوس ہوتا ہے، لیکن دونوں اداکار اپنی مہارت سے ان کرداروں کو بخوبی نبھا لے جاتے ہیں۔

ستیاجیت رے کی ایک مختصر کہانی پر مبنی ’دی اسٹوری ٹیلر’  دو ایسے مردوں کے درمیان ایک غیر معمولی تعلق کو سامنے لاتی ہے جو جغرافیہ، پس منظر اور سب سے بڑھ کر نیت میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

فلم کی کہانی میں ترینی بندھوپادھیائے (پریش راول) ایک ساٹھ سالہ بنگالی شخص ہے جو مچھلی سے محبت کرتا ہے اور سرمایہ داری سے نفرت۔ دوسری طرف، رتن گڑوڈیا (عدیل حسین) ایک گجراتی کاروباری شخصیت ہے جس کے پاس سب کچھ ہے، سوائے سکون کی نیند کے۔

دونوں کرداروں کے درمیان رشتہ نانی کی کسی پرانی کہانی جیسا محسوس ہوتا ہےجبکہ اس فلم کے ڈائیلاگ ادا کرنے کا انداز بھی خاصا منفرد تھا ۔

ترینی، جو ایک روایتی بنگالی ہے، اپنی مچھلی فروش سے تازگی اور قیمت پر بحث کرتا ہے، پُچکا اور مٹھائی کھاتا ہے، اور اپنے پسندیدہ روسی مصنفین پر بات کرتا ہے۔ جبکہ رتن، جو محض آٹھویں جماعت تک تعلیم یافتہ کپاس کا تاجر ہے، اپنے انداز میں "کپاس" کو "کوٹن" کہہ کر تلفظ کرتا ہے، جسے ترینی کمتر سمجھتا ہے کیونکہ وہ سبزی خور اور سرمایہ دار بھی ہے۔

ببلی باؤنسر:

سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ببلی باؤنسر’ بھی حیران کن کہانی کے سبب دیکھنے کے لائق ہے جس میں ’آج کی رات’ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔

فلم کی کہانی ایک خاتون باؤنسر کی زندگی پر مبنی ہے جسے تمانا بھاٹیا نے ادا کیا ہے۔جبکہ  فلم میں تمنا کے علاوہ سوربھ شکلا، ابھیشیک بجاج اور ساحل وید بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

 یہ فلم ایک چالاک اور سمجھدار خاتون کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے چھوٹے شہر کو چھوڑ کر ایک اچھی تنخواہ والی نوکری کی تلاش میں نکلتی ہے جہاں اسے  ایک نائٹ کلب میں ’باؤنسر’ کے طور پر کام ملتاہے۔

لیکن اس نوکری کیلئے ببلی کو  معاشرے کی طنزیہ باتوں کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔مدھر بھنڈارکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ببلی دہلی میں باؤنسر کے طور پر بڑا نام بنانے کی کوشش کر تی ہے۔

غرض کہ تمنا کا ببلی کا کردار بے باک اور بہادر لڑکی کا کردار ہے۔ وہ گولی چلاتی ہے، بھاری وزن اٹھاتی ہے اور وہ ہر وہ کام کر سکتی ہے جو صرف مردوں کے حد تک محدود سمجھا جاتا ہے۔

منجیا:

اگر آپ نے گزشتہ  سال ریلیز ہونے والے ہارر کامیڈی فلم ’منجیا’ بھی مس کردی تو فوراً اسے اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیں کیونکہ یہ سنسنی پھیلانے کیلئے کافی ہے۔

یہ فلم ایک بھارتی ہندی زبان کی کامیڈی ہارر فلم ہے، جس کی ہدایتکاری ادتیہ سرپوتدار نے کی ہے اور اس میں شاروری، ابھے ورما، ستھیاراج اور مونا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ فلم لوک کہانیوں اور ہارر کے عناصر کو مزاح کے ساتھ جوڑتی ہے، جس میں دلچسپ مناظر اور کرداروں کے مابین دلچسپ ملاپ شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک لوک کہانی پر مبنی ہے جو بٹو نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے، بٹو اپنے آبائی گاؤں واپس آتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک خطرناک روح "منجیا" سے ہوتی ہے، جو شادی کرنا چاہتی ہے۔ بٹو کو اب اپنی اور اپنی محبوبہ بیلا کی حفاظت کرنی ہے۔

 فلم میں جہاں ہنسی کا طوفان ہے، وہیں سنسنی خیز مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس سلیپر ہٹ فلم میں شارواری، ابھے ورما، ستیہ راج اور مونا سنگھ نے بھی  اہم کردار ادا کیے ہیں۔

بوبی اور رشی کی لو اسٹوری:

اور پھر اس فہرست میں حالیہ  ایک اور رومانٹک کامیڈی فلم ’بوبی اور رشی کی لو اسٹوری’ کو بھی شامل کرلیا جائے تو کیسا لگے گا؟

یہ فلم  معروف فلم ساز شیکھر کپور کی بیٹی کاوری کپور کی ڈیبیو فلم ہے جس میں لیجنڈری اداکار امریش پوری کے پوتے وردھان پوری مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس روم کام فلم کی کہانی کیمبرج کے پس منظر میں چلتی ہے، جہاں بابی (کاوری کپور) اور رشی (وردھان پوری) محبت اور اتفاقات کے ذریعے ایک دوسرے سے جُڑتے ہیں، لیکن انہیں حل طلب مسائل، متضاد نظریات اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا یہ فلم ایک جین-زی (Gen-Z) جوڑے کی محبت کی کہانی بیان کرنے کیلئے بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی کیونکہ یہ فلم  اس دعوے کے ساتھ بنائی گئی ہے کہ رومانوی کہانیاں فلموں میں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

تو پر دیر کس بات کی جلد ہی پاپ کارن تیار کرلیں اور ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے بیٹھ کر ان موویز کو فیملی کیساتھ خوب انجوائے کریں۔

تازہ ترین