ماورا ولیمے پر کتنے لاکھ کے عروسی جوڑے میں شہزادی بنیں؟
ماورا حسین کا ولیمہ ڈریس کتنے لاکھ کا؟
پاکستانی شوبز حسینہ ماورا حسین کا ولیمہ ڈریس اپنی خوبصورتی کے سبب توجہ کا مرکز بننے کے بعد اب قیمت کے سبب بھی سب کو متوجہ کر گیا ہے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی جو ڈراما ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے 5 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔
شاہی قلعے میں نکاح شوٹ اور پھر شالامار باغ میں شیندی کے دن کو یادگار بنوانے کے بعد دونوں نے ولیمے کو لاہور کے بجائے اسلام آباد میں منعقد کیا جو امیر گیلانی کے فیملی فارم ہاؤس میں ہی منعقد ہوئی۔
ماورا حسین نے اپنی شادی کے تیسرے ایونٹ پر پاکستانی ڈیزائنر ہاؤس 'اعلان' کے کلاتھنگ برانڈ 'زاہا' کا انتخاب کیا جس نے ان کے ولیمہ لُک کو 'پرنسس لُک' بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ماورا حسین نے اس موقع پر آئس بلیو گاؤن زیب تن کیا جس پر سلور نگوں اور موتی کا کام ہے جسے سلور وائر سے ہی کیا گیا ہے تاکہ جوڑے پر بنے کام کی نفاست میں کمی نہ آئے۔
جوڑے پر تلّے، گوٹے، کورا دبکا اور ریشم کا کام سب سے نمایاں ہے جو اس حسین جوڑے کو مزید چار چاند لگا رہا ہے۔
اس جوڑے کے ساتھ زری نیٹ کا دوپٹہ پہنا گیا جو اس جوڑے کو خاص برائیڈل لُک دیتا دکھا۔
ماورا حسین نے اس جوڑے کی چمک دمک دیکھنے کے بعد اس کے ساتھ جیولری اور میک اپ ہلکا رکھا جو ایک بہترین فیصلہ تھا۔
مسز گیلانی نے سلور کے ساتھ نیلے نگوں والی جیولری پہنی جس میں لٹکنے والے بندے، گلے میں نازک سا ہار اور ماتھے پر چھوٹی بندیاں شامل تھی جبکہ انہوں نے اپنا میک اپ بھی نیچرل رکھا اور ہلکے گلابی بلش اور لپ کلر سے اپنی خوبصورتی کو نمایاں کردیا۔
ماورا حسین کا یہ جوڑا جو خاص طور پر نوجوان حسیناؤں کے دل جیتنے میں کامیاب ہے قیمت کے لحاظ سے بھی قیمتی ہی ہے۔
’زاہا‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر اگرچہ اس جوڑے کی معلومات ضرور موجود ہے لیکن اس کی قیمت نہیں لکھی ہوئی جس کو اب معلوم کرلیا گیا ہے۔
ہمارے نمائدے کی جانب سے قیمت پوچھے جانے پر ’زاہا‘ نے 18 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی ہے جو اس کو قیمتی جوڑا بناتی نظر آرہی ہے۔
ماورا کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:



