صحت

مچھر کا کاٹنا ستائے، تو یہ نسخے لازمی آزمائیں

Web Desk

مچھر کا کاٹنا ستائے، تو یہ نسخے لازمی آزمائیں

مچھر کا کاٹنا ستائے، تو یہ نسخے لازمی آزمائیں

انسان کو درپیش اہم مسائل میں سے ایک مچھر بھی ہیں جو موسمِ سرما میں بارش کے بعد نمی میں اضافے کے باعث بڑھ جاتے ہیں اور انسان کو اٹھتے، بیٹھتے، سوتے جاگتے کاٹتے رہتے ہیں۔

مچھروں کے کاٹنے کے سبب نا صرف انسانی جسم پر خارش اور سوجن ہوجاتی ہے بلکہ ان میں سے بعض مچھر ملیریا، ڈینگی اور چکنگونیا جیسی خطرناک بیماریوں کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی خارش اور سوجن کے باعث بے چینی کو کم کرنے کیلئے چند گھریلو نسخے آپ کو یہاں بتاتے ہیں۔

1۔ برف:

جہاں مچھر نے کاٹا ہو وہاں برف کی ٹیکور کرنے سے سوزش میں کمی آتی ہے، برف متاثرہ جگہ کو سن کرتا ہے جس کے باعث بے چینی میں بھی کمی آتی ہے، خیال رہے کہ برف کو ایک کپڑے میں رکھ کر متاثرہ جگہ پر ملیں اور زیادہ دیر کے لیے نہ رکھیں ورنہ جلد کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

2۔ ایلوویرا:

ایلوویرا جلد کیلئے حیران کن فوائد کا حامل ہے، اس میں سوجن میں کمی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ایلوویرا کے پتے کو درمیان میں سے کاٹ کر اس کے جیل کو نکال کر متاثرہ جگہ پر لگانے جس مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی خارش اور سوزش میں واضح کمی آتی ہے۔

3۔ شہد:

شہد ناصرف انسانی صحت کیلئے مفید ہے بلکہ جلد پر بھی اس کے حیران کن مثبت اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں، شہد میں اینٹی بیکٹیریال ( بیکٹیریا کے خلاف مقابلے کی صلاحیت) اور سوزش میں کمی کی صلاحیت پائی جاتی ہے، جلد کے متاثرہ حصے پر شہد کے فقط چند قطرے سوجن میں کمی لاتے ہیں اور انسان کو آرام فراہم کرتے ہیں۔

4۔ تُلسی:

تُلسی کے پتوں کو ایک کپ پانی میں چند منٹ اُبال کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر روئی کو اس میں ڈبو کر جلد کے اس حصے پر لگائیں جہاں مچھر کے کاٹنے سے خارش ہو۔

5۔ پیاز:

پیاز بھی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ جلد پر خارش اور سوجن کو کم کرتی ہے، پیاز کی ایک پھانک لیں اور اس کو جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد اس کو پانی کی مدد سے دھولیں۔