فیشن

سجل علی کا 'انارکلی' لُک توجہ کا مرکز

سجل علی کا 'انار کلی' لُک تعریفوں کا مرکز بن گیا

Web Desk

سجل علی کا 'انارکلی' لُک توجہ کا مرکز

سجل علی کا 'انار کلی' لُک تعریفوں کا مرکز بن گیا

سجل علی کا انارکلی بننا توجہ کا مرکز
سجل علی کا 'انارکلی' بننا توجہ کا مرکز

پاکستانی اداکارہ سجل علی کا سفید رنگ میں ڈوبا انارکلی لُک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سجل علی نے پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے والے ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر یکے بعد دیگر ہٹ پر ہٹ پراجیکٹس میں کام کرکے پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اگر ان اداکاروں کی فہرست تیار کی جائے جن کے چہرے سے زیادہ ان کی آنکھیں بولتی ہیں تو سجل علی کا نام سرِ فہرست ہوگا۔

سجل علی کی آنکھیں خوبصورتی اور دلکشی سے سرشار ہیں ان میں کوئی بھی باسانی گم ہو سکتا ہے۔

سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے سبب پہچانی جاتی ہیں لیکن ان کی خوبصورتی، بولتی آنکھیں اور فیشن سینس بھی ان کو دیگر اداکاراؤں سے منفرد بناتا ہے۔

حال ہی میں سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ایک ایسے لک میں دیکھا جا سکتا ہے جو سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہا۔

سجل علی سرتا پیر سفید رنگ میں ڈوبی نظر آئیں جس میں سفید قمیص پجامے کے علاوہ سر پر میچنگ ٹوپی بھی شامل ہے۔

اگرچہ سجل علی کا قمیص پجامہ پہننا انہیں کوئی منفرد لک نہیں دیتا لیکن ان کے سر پر سجی ٹوپی نے ان کو انارکلی کے لُک سے مشابہت دے گئی۔

سجل علی پر یہ لُک بے انتہا جچ رہا ہے جس کا ثبوت کمنٹ سیکشن میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ فینز بڑھ چڑھ کر ان کے سلوک کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

نہ صرف پُرستار بلکہ شوبز ستارے بھی سجل علی کے حسن کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس فوٹوشوٹ کے لیے سجل علی نے 'سوچہاج بائے مہک جنید' کا تیار کردہ جوڑا پہنا جبکہ انہوں نے 'جیولز پاور آفیشل' کی حسین جیولری پہنی جس میں ماتھے پر لگا نازک سا ٹیکا اور کانوں میں بندے شامل ہیں۔

دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام