گوگل میسج سروس پر کس نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے ؟
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے گوگل میسیج سروس میں جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے واٹس ایپ کال کی جا سکے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل ماہرین اس فیچر کی آزمائش کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین میسیج سروس پر رہتے ہوئے براہ راست واٹس ایپ پر کال کر سکیں گے۔
جب کوئی صارف کسی دوسرے صارف کو پیغام بھیج رہا ہوگا تو میسیج کے اوپر ویڈیو آئیکون کے ساتھ واٹس ایپ کا آئیکون بھی نمایاں ہوگا۔
اس آئیکون پر کلک کرتے ہی کال واٹس ایپ پر منتقل ہو جائے گی، جبکہ صارف گوگل میسیج پر ہی موجود رہے گا، کال ختم ہونے کے بعد بھی صارف گوگل میسیج پر ہی برقرار رہے گا، تاہم یہ فیچر صرف ان صارفین کے لیے کارآمد ہوگا جن کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پہلے سے فعال ہوں گے۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کی تکمیل کے بعد ہی اس کی حتمی فراہمی ممکن ہوگی، البتہ اسے رواں سال کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں فون میسیجز کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم گوگل نے اپنی میسیج سروس کو جدید فیچرز سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے مزید فعال بنا دیا ہے۔
اب صارفین اس سروس کے ذریعے نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ کر سکتے ہیں بلکہ اسے کسی حد تک واٹس ایپ کی طرز پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل نے چند سال قبل ایس ایم ایس کو رچ کمیونیکیشن سروس (آر سی ایس) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا تھا، جس کے بعد یہ سروس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کی جا رہی ہے۔ آر سی ایس ٹیکنالوجی کو عام بٹن فونز پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ انٹرنیٹ سہولت فراہم کرتے ہوں۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں