آن لائن گیمنگ کے دیوانے کیسے رہیں محفوظ؟
جعلی فائلوں کے ذریعے 1.6 ملین سے زائد سائبر حملوں کی نشاندہی کی ہے

محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، معروف سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ماہرین نے گیمنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم روبلوکس سے وابستہ خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے آن لائن دنیا میں بچوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔
کیسپرسکی نے 2024 کے دوران روبلوکس سے متعلق جعلی فائلوں کے ذریعے 1.6 ملین سے زائد سائبر حملوں کی نشاندہی کی ہے۔
روبلوکس محض ایک گیم نہیں بلکہ ایک وسیع ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں دنیا بھر کے لاکھوں بچے مختلف ورچوئل دنیاؤں کو دریافت کرتے ہیں۔
بہت سے کھلاڑی اپنے گیمنگ تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے مختلف طریقے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات نادانستہ طور پر ایسی خطرناک فائلیں ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں جو ان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
2024 میں، کیسپرسکی نے روبلوکس سے وابستہ جعلی فائلوں کے ذریعے کیے گئے 16 لاکھ 12 ہزار 921 سائبر حملوں کا پتا لگایا۔ اگست میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 79 ہزار 286 حملے ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد ستمبر میں 1 لاکھ 60 ہزار 116 اور اکتوبر میں 1 لاکھ 51 ہزار 638 حملے ہوئے۔
محفوظ انٹرنیٹ ڈے ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ ڈیجیٹل تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو سائبر جرائم پیشہ افراد کا آسان ہدف بن سکتے ہیں۔ کیسپرسکی کے سیکیورٹی ماہر واسیلی کولسنیکوف کے مطابق، ‘سائبر مجرمان اپنی حکمت عملی مسلسل بدل رہے ہیں۔
ایسے میں، بچوں کی آن لائن دنیا میں حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ سائبر سیکیورٹی کو ان کی پرورش کا لازمی جزو بنایا جائے۔ جدید سیکیورٹی سلوشنز کے استعمال اور بنیادی سائبر تحفظ کی تعلیم کے ذریعے، ہم ایک ایسا محفوظ آن لائن ماحول تشکیل دے سکتے ہیں جہاں بچے دھوکہ دہی کا شکار ہوئے بغیر اپنے پسندیدہ گیمز سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘
بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے، کیسپرسکی تجویز دیتا ہے کہ والدین خود کو جدید سائبر خطرات سے باخبر رکھیں اور اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں سے ممکنہ خطرات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کریں، انہیں منفرد اور مضبوط پاس ورڈ بنانے میں مدد دیں، اور وقتاً فوقتاً پاس ورڈ تبدیل کرنے کی عادت اپنانے پر آمادہ کریں۔
مزید برآں، ڈیجیٹل تحفظ کو مؤثر بنانے کے لیے، والدین کیسپرسکی سیف کڈز جیسی خصوصی ایپس کا استعمال کر سکتے ہیں، جو بچوں کی آن لائن اور آف لائن دونوں جگہوں پر حفاظت میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ والدین کو سائبر سیکیورٹی سے روشناس کرانے کے لیے، کیسپرسکی کے ماہرین نے سائبر سیکیورٹی الفا بیٹ کے نام سے ایک تعلیمی کتاب بھی تیار کی ہے، جس کے ذریعے بچے نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں، آن لائن خطرات سے بچاؤ کے طریقے سیکھ سکتے ہیں اور دھوکے بازوں کے حربوں کو پہچاننے کی صلاحیت پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں