اسپیشل پایا ریسیپی
سرونگ باؤل میں نکالیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

اجزا :
بیف پایا (اگلا حصہ) ایک جوڑا
پانی بارہ کپ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کشمیری لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
پیاز (سلائس) ایک عدد
زعفرانی گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
ترکیب :
پائے آدھا گھنٹہ کیلئے گرم پانی میں بھگو دیں اور پھر برش سے ان پر لگے بال صاف کرلیں۔
ایک بڑی دیگچی میں پانی لیں اور ان میں پائے ڈال کے اٍن کو اْبالیں۔ پانی اتنا ہو کہ پائے ان میں ڈوب جائیں۔
اس میں ادرک لہسن پیسٹ،ہلدی،دھنیا پاؤڈر،نمک،لال مرچ پاؤڈر،کشمیری لال مرچ اور پیاز شامل کرکے اْبال آنے دیں۔
مزید ریسپیز کیلئے یہاں کِلک کریں
اْبال آ جائے تو دہی شامل کرکے اسے ڈھانپ کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
پائے جب گل جائیں تو اس میں زعفرانی گرم مصالحہ اور سونف شامل کرکے پانچ منٹ دم پررکھیں۔
سرونگ باؤل میں نکالیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں