اسکینڈلز

رنویر الٰہ آبادیہ سے جڑے ماضی کے تنازعات

یہ پہلا موقع نہیں جب یوٹیوبر اپنے بیان کے سبب کسی تنازع میں گھرے ہوں۔

Web Desk

رنویر الٰہ آبادیہ سے جڑے ماضی کے تنازعات

یہ پہلا موقع نہیں جب یوٹیوبر اپنے بیان کے سبب کسی تنازع میں گھرے ہوں۔

رنویر الٰہ آبادیہ اپنے متنازع بیان کے سبب چرچوں میں ہیں۔
رنویر الٰہ آبادیہ اپنے متنازع بیان کے سبب چرچوں میں ہیں۔

بیئر بائسیپ کے نام سے مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' میں ایک متنازع تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے نامناسب تبصرے کو بے ہودہ اور جارحانہ قرار دیا جارہا ہے جس نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

تنازع کے بعد یوٹیوبر، شو میں شریک دیگر شرکا اور شو کے منتظم سمے رائنا کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہی٘ں۔

ان انٹرنیٹ پرسنالٹیز کے خلاف ممبئی کمشنر اور مہاراشٹر ویمن کمشنر کے پاس جمع کرائی گئی شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شو میں مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر رنویر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تاہم بھارت بھر میں ہنگامہ مچانے والے یوٹیوبر رنویر الٰہ آبادیہ کون ہیں، اور ماضی میں کن تنازعات کا حصہ بن چکے ہیں؟

رنویر الہبادیہ کون ہیں؟

رنویر الہبادیہ ایک مشہور یوٹیوب، کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں، وہ اپنی لیڈرشپ کوچنگ، موٹیویشنل گفتگو اور پوڈ کاسٹ کے لیے مشہور ہے۔

اپنے متعدد یوٹیوب چینلز پر لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ رنویر نے ایک مضبوط ڈیجیٹل مقام حاصل کرلیا ہے۔

رنویر نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں دوارکاداس جے سنگھوی کالج آف انجینئرنگ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

ڈیجیٹل میڈیا میں ان کی کامیابیوں کے لیے انہیں فوربس 30 انڈر 30 میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں مارچ 2024 میں انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ نیشنل کریٹرز ایوارڈ کی تقریب میں سال کا سب سے بہترین ڈسٹرپٹر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

دی رنویر شو

2019 میں رنویر الٰہ آبادیہ نے 'رنویر شو' کا آغاز کیا، جو بھارت کے مقبول ترین پوڈ کاسٹوں میں سے ایک ہے۔

اس شو میں سدھ گرو، پریانکا چوپڑا، آرنلڈ شوارزنیگر، اور ابھیشیک بچن سمیت متعدد معروف شخصیات کے انٹرویوز پیش کیے گئے اور یہ 2020 میں یہ بھارت کا ٹاپ پوڈ کاسٹ بن گیا تھا۔

یوٹیوب کے علاوہ بھی رنویر نے شراکت داری میں کئی کاروباروں کی بنیاد رکھی، جن میں Monk-E (ایک ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی)، BigBrainco (ایک یوٹیوب چینل)، Level Supermind (ایک سیلف ہیلپ ایپ)، اور BeerBiceps SkillHouse (ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم) شامل ہیں۔

رنویر سے جڑے ماضی کے تنازعات

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رنویر الٰہ آبادیہ کسی تنازع میں پھنسے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی وہ کئی بار متنازع باتیں کرچکے ہیں۔

- 2021 میں انہیں کرتیاں پہننے والی خواتین کے بارے میں ایک سیکسسٹ ٹویٹ پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

- جولائی 2023 میں رنویر نے ایک پوڈ کاسٹ کی میزبانی کی جس میں ان کے مہمان نے کچھ صحافیوں اور مورخین کو ہندوستان چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کلپ نے عوامی غم و غصے کو جنم دیا لیکن یوٹیوبر نے اسے ڈیلیٹ کرنے سے انکار کردیا۔

- اپریل 2024 میں کیرالہ کے ایک گاؤں میں اسلامی قانون کے بارے میں ایک غیر تصدیق شدہ دعویٰ شیئر کرنے پر ان پر تنقید کی گئی۔

- تازہ ترین تنازع نے انہیں ایک بار پھر اسپاٹ لائٹ میں لا کھڑا کیا ہے اور بہت سے لوگ ان کے کانٹینٹ کی اخلاقی حیثیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین