انفوٹینمنٹ

ودیا بالن کے بعد انیل کپور بھی ’صنم تیری قسم‘ کے گرویدہ

انیل کپور نے فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا

Web Desk

ودیا بالن کے بعد انیل کپور بھی ’صنم تیری قسم‘ کے گرویدہ

انیل کپور نے فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا

انیل کپور نے فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا
انیل کپور نے فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کردیا

بالی وڈ کے خوبرو اداکار ہرش وردھن رانے اور پاکستانی دلکش اداکارہ ماورا حسین کی آٹھ سال پہلے ریلیز ہونے والی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘صنم تیری قسم‘ نے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوکر کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

اداکار ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین اسٹارر فلم 'صنم تیری قسم'اپنی ابتدائی ریلیز کے موقع پر باکس آفس پر تو جادو نہ چلاسکی تاہم سوشل میڈیا رِیلز نے فلم کو نئی زندی بخشی جو فلم کی ری ریلیز کیلئے معاون ثابت ہوئی۔

یہی وجہ ہے کہ فروری کے مہینے میں فلم کی ری ریلیز  پر مداحوں سمیت بالی وڈ کے نامور ستارے بھی ہرش وردھن اور ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کے گرویدہ ہوگئے جن میں اداکارہ ودیا بالن کے بعد اب بالی وڈ کے ایور گرین اداکار انیل کپور بھی شامل ہیں۔

اداکار انیل کپور نے ہرش اور ماورا کی فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے موقع پر فلم دیکھ کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کردیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انیل کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز کا رخ کرتے ہوئے فلم ’صنم تیری قسم‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘دیپک مکٹ اور صنم تیری قسم کی پوری ٹیم کو فلم کی دوبارہ ریلیز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

انیل کپور کا مزید کہنا تھا کہ ‘فلم نے پہلے ہی دن مداحوں کے دل جیت لیے تھے اور اس کی کامیابی واقعی محنت وصول ہے‘۔

انیل کپور نے اپنی پوسٹ میں فلم کی لیڈ کاسٹ ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین  سمیت  دیگر کریو کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے مزید کامیابی کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا‘۔

فلم کے بارے میں

بالی وڈ کے خوبرو اداکار ہرش وردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی وڈ ڈیبیو فلم 'صنم تیری قسم' ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے ابتدائی طور پر سال 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم ایک دل دہلا دینے والی محبت کی کہانی کو بیان کرتی ہے جس کا انجام ایک المناک کلائیمیکس کے ساتھ ہوتا ہے۔

14 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جو باکس آفس پر صرف 9.1 کروڑ کا بزنس کرکے فلاپ ہوگئی۔

فلم باکس آفس پر تو نہ چل سکی تاہم اپنی ریلیز کے بعد 'صنم تیری قسم' کو سوشل میڈیا پر ریلز کی صورت میں کافی مقبولیت ملی، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کے پرجوش اصرار کے بعد فلم کو رواں ماہ 7 فروری کو دوبارہ سینما گھروں میں ری ریلیز کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے دوبارہ ریلیز کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور ری ریلیز کے صرف پانچ دنوں میں تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد کا ہندسہ عبور کرلیا تھا۔

تازہ ترین