دودی خان نے راکھی کیلئے ڈائمنڈ رنگ خرید لی
ویڈیو میں دودی خان کو انگھوٹی کے بدلے دکاندار کو نوٹوں کی گڈی تھماتے دیکھا گیا

بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے جہاں پاکستانی نیک صالح لڑکے سے شادی کے ارادے ظاہر کیے وہیں اداکار و ماڈل دودی خان کے بعد مفتی قوی نے بھی سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھ لے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ آخر راکھی ساونت کس کو اپنا دل دیں گی اور کس کے گھر کی رونق بنیں گی؟
حال ہی میں دودی خان کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں ایک ڈائمنڈ شاپ پر راکھی ساونت کیلئے پورے ایک کیرٹ کی ڈائمنڈ رنگ خریدتے دیکھا گیا۔
پہلے انہیں دکاندار سے مشین کے ذریعے ڈائمنڈ کا خالص پن چیک کرتے دیکھا گیا اس کے بعد انہیں کہتے سُنا گیا کہ ‘راکھی جی! کیسی ہیں آپ ٹھیک ہیں؟ خیریت سے ہیں؟
آج کل میں سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو ویڈیوز بنا رہے ہیں کہ ہم راکھی کو یہ دیں گے وہ دیں گے، میں آپ کو بتادوں کہ وہ سب باتیں کررہے ہیں لیکن میں آپ کو کرکے دکھاؤں گا۔
انہوں نے دکاندار سے کہا کہ جو آپ کی دکان کی سب سے اچھی انگوٹھی ہے ڈائمنڈ میں آپ مجھے وہ دکھائیں۔
دکاندار انہیں ایک انگھوٹی دکھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’یہ ایک کیرٹ کی اورجنل ڈائمنڈ رنگ ہے اور اس کیساتھ اس کا سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے‘۔
اس کے بعد دودی کو انگھوٹی کے بدلے دکاندار کو نوٹوں کی گڈی تھماتے دیکھا گیا اور اُس کے بعد انہوں نے تصدیق کیلئے ڈائمنڈ کو مشین سے چیک بھی کروایا۔‘
یہ کہانی چند روز قبل شروع ہوئی جب راکھی نے پاکستانی اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج دینے کیساتھ پاکستان آنے کا انکشاف کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ اب بھارت کی بیٹی ہونے کیساتھ پاکستان کی بہو بننے جارہی ہیں۔
اس بیان کے بعد پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان نے راکھی کے سامنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
اس ویڈیو نے نہ صرف عام پبلک کو بلکہ ڈائریکٹر اور فلم میکر قاسم علی مرید کو بھی حیرت میں ڈال دیا اور انہیں ‘اوہ خیر‘ کمنٹ کرنے پر مجبور کردیا۔

لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دودی کی جانب سے ’کبھی ہاں‘ اور ’کبھی نہ‘ کے عالم میں مفتی قوی نے بھی انٹری دی اور یہ کہہ ڈالا کہ میں راکھی ساونت سے نکاح کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہوا ہوا؟
ساتھ ہی انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ تیار ہیں۔
دودی خان کا راکھی سے شادی سے انکار
دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز کا استعمال کیا۔
دودی خان نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے۔
انہوں نے راکھی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ راکھی نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، انہوں نے اپنے والدین کو کھویا، ایک مشکل رشتہ گزرا، اسلام قبول کیا، اور عمرہ کے لیے بھی گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ مجھے یہ بہت پسند آیا اس لیے میں نے انہیں پرپوز کیا۔
دودی خان نے مزید کہا کہ لیکن، مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ تو، راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی۔ آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔
راکھی کے مداحوں نے بھی دودی خان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور ان سے سوال کیا کہ انہوں نے راکھی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی؟
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں