فیشن

ڈھولکی، ماورا حسین کے سرخ جوڑے میں خاص کیا؟

ماورا حسین نے عروسی رنگ پہن ہی لیا

Web Desk

ڈھولکی، ماورا حسین کے سرخ جوڑے میں خاص کیا؟

ماورا حسین نے عروسی رنگ پہن ہی لیا

ڈھولکی، ماورا حسین کے سرخ جوڑے کی قیمت کیا؟
ڈھولکی، ماورا حسین کے سرخ جوڑے کی قیمت کیا؟

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے اپنی ڈھولکی نائٹ میں پہنے گئے سرخ جوڑے کے ڈیزائنر برانڈ کا نام منظرِ عام پر آگیا۔

بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی زندگی کے سب سے حسین چیپٹر کا آغاز کر چکی ہیں۔

ماورا حسین کی شادی کی تین تقریبات نکاح، شیندی اور ولیمے نے سوشل میڈیا پر خوب رونق لگائے رکھی۔

شادی کی تقریبات ولیمے پر ختم ہونے کے بعد اب ماورا حسین شادی سے قبل منعقدہ تقریبات کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے 12 فروری کو اپنے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں اور اب وہ ڈھولکی نائٹ کی تصاویر بھی فینز کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں۔

ماورا حسین کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں ڈھولکی نائٹ کے حسین ترین لمحات قید ہیں۔

اس ایونٹ میں ماورا حسین نے سرخ پشواس پہنی جو اپنی شادی کی دیگر تقریبات میں سیٹ کیے گئے ٹرینڈ کو تبدیل کردیا کیونکہ اب تک انہوں نے کسی بھی ایونٹ میں ڈارک کلر نہیں بلکہ پیسل کلرز پہنے۔

ماورا حسین نے ڈھولکی نائٹ پر ویلوٹ پشواس پہنی جس نے انکی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔

یہ حسین پشواس پاکستانی لگژری کٹیور برانڈ ’میہا‘ کا شاہکار ہے جس کا نام ’زرراک‘ ہے۔  ویلوٹ کپڑے پر کیا گیا تلّا ورک اس جوڑے کو دیسی حسن سے بھی نواز رہا ہے۔

پشواس کی دلکشی میں مزید اضافہ اس کا گھیرا کر رہا ہے جس پر سنہری بیل لگی ہوئی ہے جبکہ ویلوٹ کے نیچے میچنگ سرخ کپڑا بھی ہے جس پر گوٹا بیل کو ٹاکا ہوا ہے۔

’میہا‘ کے انسٹاگرام پیج پر ایسی ہی پشواس دیکھی جاسکتی ہے لیکن ممکنہ طور پر ماورا نے اس میں تھوڑا ردو بدل کروایا ہے کیونکہ میہا کے پیج پر ماڈل نے جو پشواس پہن رکھی ہے اس کا رنگ مرون ہے جبکہ اس کے گلے پر کوئی بیل نہیں ہے لیکن ماورا حسین کی پشواس کی نیک لائن پر سنہری بیل دیکھی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں ماڈل کی پشواس میں آستین پر کام دیکھا جاسکتا ہے اور سلیوس بھی تھری کواٹر ہیں جبکہ ماورا حسین کی آستین کی لمبائی کواٹر ہے۔

ماورا حسین نے اپنے لُک کو دلکش بناتے ہوئے ہاتھوں میں سرخ و سفید پھولوں کے کنگن پہنے جبکہ کانوں میں پھولوں کی بالیاں اور ماتھے پر ٹیکا لگایا۔

ماورا حسین کے اس لُک کو کمپلیٹ کرنے والی انکے ہاتھوں میں پہنی گئی کانچ کی چوڑیاں ہیں جن کا رنگ سبز ہے۔

ماورا حسین نے سرخ جوڑے کے ساتھ کانچ کی سبز چوڑیاں پہن کر دیسی فیشن کو اپنے لُک کا حصہ بنایا اور اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دے دیا۔

اداکارہ نے اس لُک کو مزید مختلف بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو بھی کس کر باندھنے کے بجائے کھلا چھوڑ دیا جو انکی لازوال خوبصورتی کی مثال بن گیا۔

ماورا حسین کے اس تیز رنگ جوڑے کے برعکس امیر گیلانی نے ہلکے رنگ کا ہی انتخاب کرتے ہوئے بیج شلوار قمیص پہنی جس کے اوپر انہوں نے سرخ جیکٹ پہنی۔

ماورا کی ڈھولکی کا مقام گیندہ پھول سے سجایا گیا اور فیری لائٹ لگا کر اس جگہ کو مزید حسین بنا دیا۔

ماورا حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوشیوں کو ریورس میں شیئر کرتے ہوئے، پہلی ڈھولکی۔ شیری بیری ہر چیز کیلئے شکریہ، ہمیں تم سے پیار ہے، ہماری شادی کی تقریبات کا اس سے زیادہ بہترین آغاز ہو ہی نہیں سکتا تھا‘۔

ماورا حسین نے اس پوسٹ پر مشہور گیت ’لٹھے دی چادر‘ لگایا اور ایک ایسا انکشاف کیا کہ سب دنگ رہ گئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ گانا میرے سسر کی خالہ نے گایا ہے اور آج ہم اس گانے کو بار بار لگا کر اس پر وائب کر رہے ہیں کئی سالوں بعد‘۔

ان تصاویر میں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی فیملیز اور فرینڈز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اس خوشی میں بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔

ماورا کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام