مزیدار چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول کیسے بنائیں؟
فرائی پین میں تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر فرائی کریں

اجزاء :
پراٹھے 2 عدد
مرغی کا گوشت (بون لیس) 1/2 کلو
دہی 1/2 کپ
کریم 1/2 کپ
نمک حسب ذائقہ
لہسن‘ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
دھنیا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
ہری مرچیں (پیسٹ بنا لیں)1 کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا (کوٹ لیں) 1/2 کھانے کا چمچہ
سفید مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
تیل 3 کھانے کے چمچے
زیرہ (کوٹ لیں) 1/2 کھانے کا چمچہ
مزید مزیدار اور کوئیک ریسیپیز کیلئے یہاں کلک کریں
ترکیب :
پیالے میں گوشت، دہی، کریم ، نمک ،لہسن ،ادرک پیسٹ،ہرا دھنیا پیسٹ ہری مرچوں کا پیسٹ،کٹا ہوا دھنیا‘کٹا ہوا زیرہ اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 2 گھنٹے میرینیٹ کریں۔
فرائی پین میں تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر فرائی کریں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار کر پیالے میں نکال لیں۔
پراٹھے کی 1 سائیڈ پر پیاز کے لچھے اور مایونیز ڈالیں۔
اس کے اُوپر ملائی بوٹی مناسب مقدار میں رکھیں۔
پراٹھے کو رول کی شکل میں لپیٹ کر سرونگ پلیٹ میں رکھ کر ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرونگ کریں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں