انفوٹینمنٹ

رنگت کی بنیاد پر انڈسٹری میں کام ملنے پر سونیا حسین کی دوٹوک رائے

اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ انڈسٹری میں پسند ناپسند کا رجحان ضرور موجود ہے، اداکارہ

Web Desk

رنگت کی بنیاد پر انڈسٹری میں کام ملنے پر سونیا حسین کی دوٹوک رائے

اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ انڈسٹری میں پسند ناپسند کا رجحان ضرور موجود ہے، اداکارہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کو رد کردیا کہ ان کے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں کم مواقع ملے۔

2011 میں نشر ہونے والی ٹیلی ویژن سیریز ’دریچہ‘ میں معاون کردار سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سونیا حسین کا شمار ورسٹائل اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو منفی اور مثبت دونوں کرداروں میں خود کو ڈھال کر پراجیکٹ کو کامیاب بنادیتی ہیں۔

اور بات صرف اداکاری پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ فیشن کی دلدادہ اسٹائل کوئین سونیا حسین اپنے حسن اور فیشن کی بدولت بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی نظر آتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے انڈسٹری میں پسند ناپسند اور دیگر مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ انڈسٹری میں غیر ارادی طور پر آئیں، تو ان لوگوں کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے جو اداکاری کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں؟

سونیا حسین نے کہا کہ میں اکثر دیکھتی ہوں کہ کچھ اداکار اپنی رنگت یا شوبز سے غیروابستگی کی وجہ سے شکایت کرتے ہیں کہ انہیں نیپوٹزم کی وجہ سے مواقع نہیں ملتے، لیکن میرے تجربے میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ انڈسٹری میں پسند ناپسند کا رجحان ضرور موجود ہے، لیکن اگر آپ اپنے کام میں ماہر ہیں اور آپ کو اپنے فن کا ادراک ہے، تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو پیچھے نہیں کر سکتی۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کام کے ساتھ مخلص ہونا چاہیے، دوسروں کو دیکھ کر انہیں نقل کرنے یا ان کے انداز کو اپنانے کے بجائے اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھیں، اگر آپ ایسا کریں گے، تو کبھی پیچھے نہیں رہیں گے۔

جب سونیا حسین کا وزن اور نازیبا لباس ٹرولنگ کی وجہ بنا

’عشق زہے نصیب‘، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت دبلی پتلی نظر آئیں۔

سونیا حسین کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر برطانوی شہر لندن کی ہیں جن میں وہ سیاہ کراپ ٹاپ اور گلابی سلیوز کے ساتھ ڈینم شارٹ اسکرٹ پہنی ہوئی تھیں۔

سونیا حسین کے مداح اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انکے وزن میں کمی کو دیکھ کر حیران ہیں اور ان سے پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے کیا؟ جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین سونیا حسین کے نازیبا لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ ’سونیا حسین نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کیا ہے، اور انکا گریس تو بالکل ختم ہی ہوگیا ہے‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بہن سوکھی لکڑی بن گئی ہو تم تو‘۔

ایک ناقد نے لکھا کہ ’بہت پسند تھی مجھے یہ لیکن اب پاتا نہیں کیا ہوگیا ہے‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’تمھارا ہی واحیات ہونا باقی رہ گیا تھا‘۔