ٹک ٹاک ایوارڈز 2025: کونسا کانٹینٹ کری ایٹر کامیاب رہا؟
ویڈیو آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد ساحل کو ملا۔

ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین بھی اسے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کےلیے بھرپور طریقے سے استعمال کررہے ہیں۔
ٹک ٹاک نے تیسری مرتبہ لاہور میں میں اپنے پُروقار کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی میزبانی کی، یہ ایوارڈز اُن پاکستانی کری ایٹرز کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے جنہوں نے ملک میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کو تبدیل کردیا ہے۔
اس تقریب میں ٹک ٹاک نے پاکستانی کری ایٹرز کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز، سال کے سرفہرست ٹرینڈز اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کانٹینٹ کری ایٹرز کو ایوارڈز سے نوازا۔
ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 10 کیٹگریز میں ٹک ٹاکرز کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ ٹاپ کری ایٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سال کا سب سے باوقار ایوارڈ کری ایٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد احمد عرف مسٹر بیٹری کو دیا گیا، جب کہ عباس بخاری نے سال کے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ کری ایٹر کا خطاب حاصل کیا۔
ان کے علاوہ آزاد چائے والا نے سوشل امپیکٹ کری ایٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، جو کمیونٹی میں ان کے کردار اور اثر و رسوخ کا اعتراف کرتا ہے۔
اسی طرح سِڈ ریپر نے او جی کری ایٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ زنیر کمبوہ نے ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر کا خطاب حاصل کیا، اسی طرح اسامہ خان کو لانگ فارم/1 منٹ+ کانٹینٹ کری ایٹر آف دی ایئر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
فوڈ ولاگنگ میں آمنہ اشرف نمایاں رہیں اور انہیں فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا، اس کے علاوہ ردا نقاش کو سال کی بہترین انٹرٹینمنٹ کری ایٹر کا اعزاز دیا گیا۔
عبدالرحمان نے اپنی ٹرینڈنگ فیشن ویڈیوز کے ساتھ سال کے بہترین بیوٹی اور فیشن کری ایٹر کا ایوارڈ جیتا جبکہ ویڈیو آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد ساحل کو ملا۔
جیتنے والوں کا انتخاب ٹک ٹاک کمیونٹی نے ایپ ووٹنگ کے ذریعے کیا، جہاں صارفین نے تمام کیٹیگریز میں اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کی حمایت کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور یہ پوری کارروائی آن لائن کی گئی۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں