ہانیہ عامر نے ویلوٹ ڈریس میں حسن کے جلوے بکھیردیے

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر اپنے اعلیٰ فیشن سینس کو نمایاں کرتے ہوئے ویلوٹ ڈریس میں قاتلانہ ادائیں دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر پاکستان کی ایسی اداکارہ ہیں جن کو بھارت میں بھی بے انتہا محبت مل رہی جسکی وجہ انکی خوبصورتی، معصومانہ اداکاری، مشہور ڈرامے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ کانٹینٹ ہے۔
ہانیہ عامر کی خاصیت کو ہائی لائیٹ کرتی فہرست بنائی جائے تو انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی، شوخ مزاجی، نرم دلی، دلکش مسکراہٹ جیسی خصوصیات لکھی جاتی جائینگی پھر بھی فینز کو فہرست ادھوری معلوم ہوگی۔
ہانیہ عامر نے فلم 'جانان' میں ایک سائڈ رول ادا کرتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور آج وہ پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جسکی وجہ انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی اور فن لونگ نیچر ہے۔
ہانیہ عامر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی شوخ مزاجی کی عکاسی کرتی ویڈیوز کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس کو دکھاتی ہے۔
ہانیہ عامر نے 80 کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کے زرد جوڑا پہن کر لندن کے ’ٹاور برج‘ کے آگے کروایا گیا دلکش فوٹوشوٹ فینز کے ساتھ کیا تھا جس کو سب نے بے انتہا پسند کیا اور اب اداکارہ نے ویلوٹ ڈریس میں خاص فوٹوشوٹ کروا کر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ان تصاویر میں ہانیہ عامر ان دنوں پاکستانی فیشن انڈسٹری میں دھوم مچانے والے لگژری کٹیور برانڈ ’میہا‘ کا جوڑا پہنی ہوئی ہیں جو انکی دلکشی میں چار چاند لگاتا دکھ رہا ہے۔
ہانیہ عامر نے میہا کی گرین ویلوٹ کپڑے سے تیار کردہ لمبی بند چاک کی قمیص پہنی جسکے ساتھ اسی رنگ اور کپڑے کا چوڑی دار پاجامہ پہنا جس نے اس جوڑے کو حسین ترین بنا دیا۔
ہانیہ عامر اس جوڑے کے گرین شال پہنی جس پر کام نمایاں ہے جو جوڑے کی خوبصورتی کو بھی بڑھا رہی ہے۔
ہانیہ عامر سے قبل یہ جوڑا سجل علی بھی پہنی نظر آئی تھیں لیکن ان کا دوپٹہ گرین نیٹ سے تیار کیا گیا تھا۔
فینز کی جانب سے ہانیہ عامر کا یہ حسین لُک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں انکی بڑھ چڑھ کر تعریف ہوتی دکھ رہی ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں