ٹیکنالوجی

خلا میں پھنسی سُنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور 8 ماہ سے خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود ہیں

Web Desk

خلا میں پھنسی سُنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور 8 ماہ سے خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود ہیں

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کے خلا میں 8 ماہ پھنسے رہنے کے بعد بالآخر زمین پر واپسی کی تاریخ سامنے آگئی۔

59 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور جون 2024 کو محض 10 روز طویل خلائی مشن پر روانہ ہوئے تھے تاہم اسپیس کرافٹ میں خرابی کے باعث وہ دونوں لگ بھگ 8 ماہ سے اب تک خلا میں اپنے انٹڑننیشنل اسپیس اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے خلا میں اپنے اسپیس اسٹیشن سے ’سی این این‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ زمین سے ’کریو 10 مشن‘ 12 مارچ کو لانچ ہوگا اور اُنکے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے جُڑ جائے گا۔

اس کے بعد دونوں خلاباز اپنا اب تک کیا گیا تحقیقی مواد اس مشن کو سونپ دیں گے اور ایک نیا خلائی اسٹیشن کمانڈر انکے اسپیس اسٹیشن کا چارج سنبھال لے گا، اب تک سنیتا ولیمز ہی اپنے اسپیس اسٹیشن کی کمانڈر ہیں۔

اس تمام عمل کا دورانیہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا جس کے بعد دونوں خلاباز ’کریو 10 مشن‘ کو خلا میں لانے والے ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ہوں گے جو انہیں خلا سے زمین پر واپس لائے گا، دونوں خلابازوں کے ساتھ یہ ڈریگن خلائی جہاز 19 مارچ کو زمین پر پہنچ جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کے خلا میں پھنسنے کی ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے انہیں فوری واپس لانے کا ٹاسک ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی 'اسپیس ایکس' کو سونپ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنیتا ولیمز اور بچ ولمور 6 جون کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے تھے، ابتداء میں اُن کا یہ مشن 8 سے 10 روز پر محیط تھا جوکہ اسپیس کرافٹ میں خرابی کے باعث کئی ماہ پر محیط ہوگیا۔

تازہ ترین