انفوٹینمنٹ

دیپیکا کیساتھ ڈیبیو فلم کرنے والی اداکارہ ’شہزادی‘ بن کر چھا گئیں

فلم ‘چھاوا‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ کون؟

طوبیٰ خضر حیات

دیپیکا کیساتھ ڈیبیو فلم کرنے والی اداکارہ ’شہزادی‘ بن کر چھا گئیں

فلم ‘چھاوا‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ کون؟

‘شہزادی زینت النساء‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ کون؟
‘شہزادی زینت النساء‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ کون؟

بالی وڈ کے کئی ستارے سلور اسکرین پر آنے سے پہلے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا سفر ماڈلنگ کے ذریعے شروع کرتے ہیں اور ایسی ہی ایک اداکارہ ڈیانا پینٹی بھی ہیں۔

دراز قد دلکش حسینہ ڈیانا پینٹی نے بطور ماڈل  اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے اعلیٰ ڈیزائنرز اور عالمی برانڈز کے ساتھ کام کرکے انڈسٹری میں اپنی منفرد  پہچان حاصل کی۔

بات کی جائے ڈیانا کے بالی وڈ ڈیبیو کی تو اداکاری میں ڈیانا کی منتقلی بغیر کسی رکاوٹ کے تھی جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سال 2012 میں فلم ’کاک ٹیل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خوبصورت نقش و نگار اور معصوم چہرے کی حامل اداکارہ ڈیانا پینٹی کی جانب سے فلم ’کاک ٹیل‘ میں نبھائے گئے ان کے کردار ‘میرا‘ نے  وسیع پیمانے پر فلمی شائقین کی  پذیرائی حاصل کی۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی پہلی فلم سے ہی ڈیانا  نے اپنی صلاحیتوں اور خوبصورتی کی بدولت بالی وڈ میں اپنے لیے کامیابی سے جگہ بنالی۔

ابتدائی زندگی

اداکارہ ڈیانا پینٹی، 2 نومبر 1985 کو  ممبئی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں۔ ڈیانا کے والد  پارسی جبکہ ان کی والدہ عیسائی ہیں۔

بات کی جائے ڈیانا کی تعلیم کی تو اداکارہ نے ابتدائی تعلیم ممبئی کے سینٹ ایگنس ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد میں انہیں نے سینٹ زیویئر کالج سے میڈیا سائنس میں بیچلر کی ڈگری مکمل کی۔

ڈیانا  نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 2005 میں ایلیٹ ماڈلز انڈیا کے ساتھ کیا جس کے بعد انہوں نے  اطالوی ڈیزائنرز نکولا ٹروسارڈی اور جیانفرانکو فیری کے لیے انڈو-اطالوی فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرکے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا۔

ماڈلنگ سے وابستگی کے کئی سالوں میں اداکارہ نے ممتاز ہندوستانی ڈیزائنرز کے لیے ماڈلنگ بھی کی جس کے ساتھ ہی اپنی دلکشی کی بدولت ڈیانا انتہائی کم عرصے میں بین الاقوامی برانڈز گارنیئر، مے بیلین اور فور ایور  21 کا چہرہ بن گئیں۔

ڈیانا پینٹی کا فلمی سفر

ماڈل ڈیانا پینٹی نے اداکارہ ڈیانا پینٹی بننے کا سفر اپنی روم کوم فلم ’کاک ٹیل (2012)‘ میں سیف اور دیپیکا کے ساتھ کیا، فلم میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیانا نے ‘بیسٹ ایکٹرس ڈیبیو‘ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئیں۔

کاک ٹیل کے بعد ڈیانا نے فلم ہیپی بھاگ جائے گی (2016) اور پرمانو: دی اسٹوری آف پوکھران (2018) جیسی فلموں میں اپنے کرداروں سے بالی وڈ میں مزید نام کمایا۔

اداکاری کے علاوہ ڈیانا مختلف برانڈز اور پروڈکٹس کے لیے مشہور مشہور شخصیت کی تائید کنندہ ہیں۔

فلم ’چھاوا‘ میں ڈیانا کے کردار کی تعریفیں

اداکارہ ڈیانا نے ایکشن سے بھرپور فلم بلڈی ڈیڈی (2023) میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار شاہد کپور کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تاہم فی الحال ڈیانا فلم میکر لکشمن اٹیکر کی فلم چھاوا میں بالی وڈ کے ٹال اینڈ ہینڈسم اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ رشمیکا منڈنا کےساتھ فلم میں اپنے جاندار کردار ‘شہزادی زینت النساء‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔

فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میں دل موہ لینے والی میوزک کمپوزیشنز کو بھی سنا جاسکتا ہے جنہیں مایہ ناز میوزیک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ڈیانا پینٹی رشمیکا مندانا، اکشے کھنہ اور وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' رواں سال 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔