حنا خان کیلئے راکی جسوال کا اسپیشل ویلنٹائن گفٹ
راکی جیسوال نے 14 فروری 2025 کو اپنی 38ویں سالگرہ منائی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے بھی محبت کے عالمی دن یعنی ویلنٹائنز ڈے پر اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کی جانب سے ملنے والی قیمتی تحفے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے محبت بھرے الفاظ جاری کردیے۔
حنا خان اور راکی جیسوال کا ریلیشن شب سالوں پرانا ہے، یہ دونوں ہر خوشی غمی کے موقع پر ایک دوسرے کے ہمراہ نظر آتے ہیں اور اب جبکہ اداکارہ حنا خان بریسٹ کینسر جیسی موذی بیماری سے جنگ لڑ رہی ہیں وہیں راکی دن رات ایک کرتے ہوئے حنا خان کی بے پناہ خدمت میں مصروف ہیں۔
اور راکی کی اسی محبت اور قربانیوں کو اداکارہ لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فینز کیساتھ شیئر بھی کرتی ہیں۔ 14 فروری کو دنیا بھر میں محبت کا اظہار کرنے کا عالمی دن منایا گیا، اس خاص دن کی مناسبت سے اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے راکی کی جانب سے ملنے والے تحفے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
انسٹاگرام پر جاری تصویر میں حنا بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ایک بڑا سا گلدستہ تھامے ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ویلنٹان ڈے راکی کا جنم دن بھی ہے، اداکارہ نے لکھا کہ ،’یہ میرا دن کیسے شروع ہوا، ویلنٹائن ڈے ان کا جنم دن بھی ہے، لیکن وہ ہمیشہ مجھے سرپرائز دینا نہیں بھولتے۔ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ اس خاص دن مجھے خاص محسوس کرائیں۔’
راکی کی بے لوث محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’ وہ اکثر کہتے ہیں کہ تمہارے ساتھ ہر دن ویلنٹائن ڈے جیسا ہوتا ہے، یہ زندگی بھر کی محبت اور سکون کا احساس ہے۔ ’
حنا خان کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں اور ساتھ ہی راکی کی قربانیوں اور خدمت کو خوب سراہتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ راکی جیسوال نے 14 فروری 2025 کو اپنی 38ویں سالگرہ منائی ہے۔
کون راکی؟
بات کریں حنا خان کے بوائے فرینڈ اور سکھ اور دکھ کے ساتھی راکی جیسوال کی تو حنا خان نے ڈراما ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کردار ’اکشرا‘ سے شہرت پائی اور سال 2009 سے 2016 تک اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتی رہیں۔
سال 2017 میں اسٹنٹ شو ’فیئر فیکٹر‘ اور 2018 میں ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور 2018 میں ڈراما ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 میں منفی کردار نبھاتی دکھیں۔
کامیاب شوبز کریئر کے ساتھ حنا خان کی لو لائف بھی کامیاب رہی۔ وہ سال 2014 سے اپنے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
تقریباً دس سال سے دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں اور گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی راکی نے حنا خان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھا ہے
حنا کو کینسر کا کیسے پتا چلا؟
ایک موقع پر حنا خان نے کینسر کی تشخیص کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے لیکن میں شوٹنگ چھوڑ کر اپنا چیک اپ کرانے نہیں جانا چاہتی تھی کیوں کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گڑ بڑ اس قدر بڑی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے ذہن میں تھا کہ کوئی انفیکشن ہوگیا ہوگا، بعد میں ٹیسٹ کرالوں گی کیوں کہ میں نے اتنا آگے کا نہیں سوچا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران مجھ میں بیماری کی علامات موجود تھیں۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میری ریڈی ایشن کے صرف چند سیشنز باقی ہیں اس کے بعد میں کام کے لیے تیار ہوں۔
پیشہ ورانہ میدان میں حنا خان کو آخری بار ویب سیریز ’گریہ لکشمی' میں دیکھا گیاتھا جو 16 جنوری 2025 کو ایپک آن پر اسٹریم ہوئی۔ یہ کرائم ڈرامہ رمّان کدوانی کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے اور اس میں چنکی پانڈے، راہول دیو اور دیبیندو بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔




