فیشن

ماورا نے ’بات پکی’ پر برسوں پرانا جوڑا پہن لیا

سب سے خاص دن پر ماورا حسین نے آخر اس جوڑے کا انتخاب کیوں کیا؟

Web Desk

ماورا نے ’بات پکی’ پر برسوں پرانا جوڑا پہن لیا

سب سے خاص دن پر ماورا حسین نے آخر اس جوڑے کا انتخاب کیوں کیا؟

سب سے خاص دن پر ماورا حسین نے آخر اس جوڑے کا انتخاب کیوں کیا؟
سب سے خاص دن پر ماورا حسین نے آخر اس جوڑے کا انتخاب کیوں کیا؟

حال ہی میں ساتھی اداکار اور دیرینہ دوست امیر گیلانی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ماورا حسین نے جہاں شادی کی تمام تقریبات میں لاکھوں کے مہنگے ترین جوڑے کا انتخاب کیا وہیں بات پکی کی رسم میں سالوں پرانا جوڑا پہن کر فینز کو حیران کردیا۔

شادی میں بندھنے سے قبل جب بھی یہ ماورا اور امیر گیلانی ایک ساتھ نظر آتے وہیں عقاب جیسی نظریں جمائے صارفین اس جوڑے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے کیونکہ صارفین کو یقین تھا کہ ان دونوں کے درمیان یہ صرف دوستی نہیں بلکہ بات دوستی سے کہیں آگے جاچکی ہے۔

بس پھر کیا دیکھتے ہی دیکھتے ہی شک یقین میں بدلنے لگا اور ڈراما 'ثبات' اور 'نیم' میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ماورا حسین اور امیر گیلانی اپنی جادوئی کیمسٹری کو حقیقی زندگی میں بھی پاتے ہوئے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ماورا حسین کی شادی اور مہنگے ترین ملبوسات:

ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو سامنے آنے والی نکاح کی تصاویر سے ہوا بعدازاں بارات اور ولیمے کے بعد مہندی ، ڈھولکی، مایوں اور بات پکی کی تصاویر بھی منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

لیکن بات کریں اداکارہ کی شادی کے اوور آل لُک اور ملبوسات کی قیمت کی تو ماورا نے اپنی ہر تقریب میں مہنگے ترین عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا، انہوں نے اپنی مایوں پر پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’حسین‘ کا شاہکار زین تن کیا جس کی قیمت ’حسین‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے بتائی گئی۔

اسی طرح بات کریں نکاح کے عروسی جوڑے کی تو ماورا حسین کا دلفریبی سے سرشار جوڑا پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ 'رانوز ایئرلوم' کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت کے حوالے سے جب ڈیزائنر سے پوچھا گیا تو بس یہ بتایا گیا کہ اس ڈریس کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

بعدازاں 6 فروری کو شیندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اداکارہ نے ثانیہ مسکتیہ کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا جس کی قیمت انہوں نے 19 لاکھ 95 ہزار روپے بتائی۔

ان سب کے علاوہ اب جبکہ ’بات پکی’ کے دن سے یادگار جھلکیاں ماورا حسین نے محبت کا اظہار کرنے کے عالمی دن یعنی 14 فروری کو جاری کیں وہیں فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے صارفین اداکارہ کا لباس دیکھ کر ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

بات پکی کی اسپیشل پوسٹ:

 ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نئی نویلی دلہن ماوار نے شوہر امیر گیلانی کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے انوکھے طریقے سے وش کیا جوکہ مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

مذکورہ جھلکیوں میں اپنی بات پکی کی رسم کیلئے اداکارہ ماورا نے بےبی پنک کلر کے شیفون ڈریس کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے اپنے آئیکونک اسٹائل کو کیری کرتے ہوئے انتہائی نیچرل میک اپ کے ساتھ کانوں میں پرل کے اسٹڈز پہن کر اپنے لُک کو مکمل کیا۔

جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے ہمسفر امیر گیلانی سے اظہار محبت کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ،’‘بات پکی کی رسم جہاں سے ہمارے رشتے کا آغاز ہوا تھا، ہیپی ویلنٹائن ڈے جان، مجھے آپ سے بےحد محبت ہے‘۔

بےبی پنک کلر کے شیفون ڈریس میں خاص کیا؟

ایک جانب جہاں ماورا کی اسپیشل ویلنٹائن پوسٹ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہیں صارفین کو ماورا کا سمپل لُک دیکھ کر وہ وقت یاد آگیا جب اداکارہ نے اسی لباس کو سال 2023 کی چاند رات کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ اس سے قبل وہ سال 2021 میں بھی یہی جوڑا پہنے نظر آئیں، اور اب ایک بار پھر اپنے سب سے خاص دن پر اسی جوڑے کو دہرانا انکی سادگی کی مثال قائم کرگیا کیونکہ اس بار بھی یہ جوڑا اداکارہ پر اسی طرح جچ رہا تھا جتنا 4 سال قبل لگ رہا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک اور جوڑے کو پانچ سال کے وقفے سے اپنی سہیلی کی شادی میں دہرایا تھا۔

ماورا کی بات پکی کی تصاویر یہاں دیکھیں:

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام


تازہ ترین