کم قیمت آئی فون جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا
ایپل 19 فروری کو سال کا سب سے سستا آئی فون متعارف کروانے جا رہی ہے

معروف امریکی کمپنی ایپل اپنے نئے اور کم قیمت آئی فون ایس ای 4 کو رواں ہفتے پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
ایپل 19 فروری کو سال کا سب سے سستا آئی فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے پہلے ہی کئی لیکس اور افواہیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
اگرچہ ایپل کی جانب سے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے صارفین کو ’فیملی کے نئے رکن‘ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
یہاں 'فیملی' سے مراد ایپل کی مصنوعات کی رینج ہے۔ اگرچہ ٹم کک نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی ڈیوائس لانچ کی جا رہی ہے لیکن انہوں نے 19 فروری کو کسی اہم اعلان کی طرف اشارہ دیا ہے۔
آئی فون ایس ای 4 کے متوقع فیچرز اور ڈیزائن:
سامنے آنے والی معلومات کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کا ڈیزائن پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور بہتر ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ایس ای سیریز کے آئی فون میں ہوم بٹن شامل نہیں ہوگا، اور اس کا ڈیزائن آئی فون 14 کی طرز پر فل اسکرین ہوگا۔
نئے آئی فون میں فرنٹ کیمرہ نوچ میں ہوگا اور فیس آئی ڈی کے ذریعے چہرے کی شناخت کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ افواہوں کے مطابق، آئی فون ایس ای 4 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا، جو کہ پہلے کے ماڈلز سے نمایاں تبدیلی ہے۔
لیک ہونے والی اطلاعات کے مطابق، آئی فون ایس ای 4 کے پچھلے کیمرے میں 48 میگا پکسل کا سنسر ہونے کی توقع ہے، جبکہ فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا۔
پہلی بار ایس ای سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی، یہ بھی ممکن ہے کہ ایپل پہلی بار اپنے تیار کردہ موڈیم کو اس فون میں استعمال کرے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
یہ نیا ماڈل ان صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور کم قیمت میں ایپل کی مصنوعات استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں